حضرت مہر علی شاہؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14552
حضرت مہر علی شاہؒ ایک مرتبہ حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے۔ اس زمانے میں سواری کا خاطر خواہ انتظام نہ تھا۔ جب وادی حمزہ پہنچے تو تمام حاجی تھک کر چور ہو گئے، جاتے ہی لیٹ گئے۔ کسی نے نماز پڑھی کسی نے نہیں پڑھی۔ حضرت مہر علی شاہؒ نے عشاء کی نماز کے صرف فرض پڑھے اور سونے کا ارادہ کیا۔ دیکھا کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پاس سے گزر رہے ہیں۔ جب بالکل قریب پہنچے تو میری طرف التفات نہیں فرمایا۔ میں دوڑ کر آگے بڑھا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہﷺ مجھ سے کیا غلطی ہو گئی ہے؟
آپﷺ نے فرمایا۔ ’’جب آپ ہماری سنتیں چھوڑیں گے تو باقی لوگوں کا کیا حال ہو گا؟‘‘ یہ سن کر مہر علی شاہؒ پر گریہ طاری ہو گیا۔ دوبارہ عشاء کی پوری نماز پڑھی اور اپنی مشہور نعت کہی
کتھے مہر علی کتھے تیری ثناء
گستاخ اکھیاں کتھے جا لڑیاں
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 165 تا 165
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔