شیخ الحدیث مولانا محمد ذکریاؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14452
رسول اللہﷺ نے فرمایا حج میں خرچ کرنا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا ہے۔ شیخ الحدیث مولانا محمد ذکریا صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے آقا اور مرشد حضرت اقدس مولانا خلیل احمد صاحب کی ہمرکابی میں دو مرتبہ حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ میں نے ہمیشہ حضرت کا یہ معمول دیکھا کہ وہاں کے قیام میں ہند کے جانے والے کوئی ہدیہ پیش کرتے تو اول تو حضرت بڑے اصرار سے اس کو یہ کہہ کر واپس فرماتے کہ یہاں کے لوگ زیادہ مستحق ہیں۔ ان کی خدمت میں پیش کیا جائے۔ مخصوص اہل کمال کا پتہ بھی بتا دیتے۔ اس کے بعد بھی کوئی اصرار کرتا تو حضرت قبول فرما کر مجھے مرحمت فرما دیتے کہ اس کی کوئی چیز بازار سے منگا لینا یہاں کے تاجروں کی بھی مدد کرنی چاہے۔
مولانا ذکریا صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شیخ حضرت مولانا خلیل احمد صاحب کو بہت کم شعر پڑھتے سنا ہے۔ مگر جب حج کے لئے تشریف لے گئے اور مسجد الحرام میں تشریف فرما تھے تو میں نے بہت عجیب انداز سے آپ کو یہ شعر پڑھتے سنا۔
کہاں ہم اور کہاں یہ نکہتِ گل
نسیم صبح تیری مہربانی
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 146 تا 147
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔