صوفی ابو عبداللہ محمدؒ
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14378
صوفی ابو عبداللہ بن محمد بن ابی راعتہؒ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد اور ابو عبداللہ بن حفیفؒ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں حاضر ہوا۔ بڑی سخت تنگی تھی۔ اسی حالت میں ہم مدینہ طیبہ میں حاضر ہوئے۔ اور خالی پیٹ ہی رات گزاری۔ میں اس وقت تک نابالغ تھا۔ بار بار والد کے پاس جاتا اور بھوک کی شکایت کرتا۔ میرے والد اٹھ کر قبر شریف کے قریب حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہﷺ میں آج آپ کا مہمان ہوں۔ یہ عرض کر کے وہیں مراقبہ میں بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر بعد مراقبہ سے سر اٹھایا اور سر اٹھانے کے بعد کبھی رونے لگتے، کبھی ہنسنے لگتے۔ کسی نے اس کا سبب پوچھا تو کہنے لگے کہ میں نے حضورﷺ کی زیارت کی۔
آپﷺ نے میرے ہاتھ میں درہم رکھ دیئے۔ ہاتھ کھولا تو اس میں درہم رکھے ہوئے تھے۔ صوفی صاحب نے کہا کہ اللہ نے اس میں اتنی برکت ڈالی کی شیراز پہنچنے تک ہمارا خرچ بافرغت پورا ہو گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 136 تا 136
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔