مشاہدات انوار و تجلیات
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14342
خانہ کعبہ پر ہر وقت اللہ تعالیٰ کی تجلیات و انوار کا نزول ہوتا رہتا ہے۔ فرشتے ہر وقت طواف کرتے رہتے ہیں۔ بیت اللہ شریف اللہ کا گھر ہے۔ یعنی اس گھر کو اللہ کا گھر ہونے کی سعادت حاصل ہے۔ زائرین جب بیت اللہ شریف میں جاتے ہیں اور خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں تو ان کا ذہن اللہ کی صفات میں گم ہو جاتا ہے۔ اور ان کی روح روشنیوں، انوار و تجلیات کو دیکھتی ہے۔ اس طرح جب زائرین اور اللہ کے حبیب محمدﷺ کے پروانے مسجد نبوی میں حاضر ہوتے ہیں تو انہیں سیدنا حضورﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ انعام و اکرامات سے نوازے جاتے ہیں۔ قرب رسول اور قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے۔ خواتین و مرد انوار نبوت سے فیض یاب ہوتے ہیں۔
تاریخ میں بے شمار واقعات و مشاہدات ہیں جن کو پڑھ کر دل کی دنیا بدل جاتی ہے۔ احساسات اور کیفیات لطیف ہو جاتی ہیں۔ حضورﷺ طرح طرح سے اپنے امتیوں کی مدد فرماتے ہیں۔ انہیں اپنی محبت و عنایت سے نوازتے ہیں۔
اس بندہ نے کوشش کی ہے کہ ۱۴ سو سال میں گزرے ہوئے اور موجودہ صدی میں موجود ایسے مرد و خواتین بزرگوں کے حالات جمع کئے جائیں جن کو حضورﷺ کا فیض حاصل ہوا ہے اور جن خواتین و حضرات کو خالق اکبر اللہ وحدہ لا شریک کا صفاتی دیدار نصیب ہوا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 131 تا 131
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔