یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
قوتِ مدافعت
مکمل کتاب : مراقبہ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12365
ہم اپنی رات دن کی مصروفیات کا جائزہ لیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ زیادہ اوقات ایسے ہیں جب ہمارے اعصاب دباؤ میں رہتے ہیں ۔دفتر پہنچنے کی جلدی، ٹریفک کا شور، دھواں (Pollution) اور دفتری معاملات دماغ پر بوجھ ثابت ہوتے ہیں۔ مختلف سماجی اور گھریلو معاملات زیادہ سے زیادہ وقت ہمارے اعصاب پر فکر بن کر سوار رہتے ہیں۔ رات کو تیز روشنی اور دیر تک جاگنے سے اعصاب و عضلات کو آرام کا پورا موقع نہیں ملتا۔ ان تمام حالات سے قوت مدافعت بتدریج کم ہونے لگتی ہے اور جسمانی نظام کے افعال اپنا معمول پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مختلف امراض موقع پاتے ہی روگ جاں بن جاتے ہیں۔
اگر ہم ان عوامل سے حتی الوسع دور رہیں اور ساتھ میں کچھ وقت ایسا نکال لیں جس میں اعصابی اور جسمانی نظام کو اپنا کام کرنے کا بھرپور موقع مل سکے، تو ہم اپنی صحت برقرار رکھتے ہوئے امراض کے خلاف موثر قوت مدافعت پیدا کر سکتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 241 تا 241
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔