یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

اندازِ نشست

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12321

مراقبہ کے لئے آرام دہ اور پر سکون نشست ہونی چاہئے۔ تا کہ اعصاب میں کھنچاؤ نہ ہو اور جسم بے آرام نہ ہو۔

جسمانی ساخت اور طبعی رجحان کی مناسبت سے مراقبہ میں بیٹھنے کے لئے مندرجہ ذیل نشست میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

1۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھنا:

فرش یا چوکی پر بیٹھ کر بائیں پیر کو سمیٹ کر دائیں ران کے نیچے رکھ لیں اور دایاں پیر سمیٹ کر بائیں ران کے اوپر رکھ لیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہے لیکن اتنا تناؤ نہ ہو کہ عضلات کھنچ جائیں اور اتنا خم نہ ہو کہ کمر جھک جائے۔ اس نشست میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لیں۔ ہاتھوں کو گود میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔

2۔ دوزانو بیٹھنا:

جن لوگوں کو آلتی پالتی مار کر بیٹھنے میں مشکل ہو وہ نماز کی طرح دو زانو ہو کر بیٹھ جاؤں۔ اس نشست کے لئے بھی ضروری ہے کہ کمر میں نہ تو خم ہو اور نہ کمر تنی ہوئی ہو۔ بلکہ ایسی آرام دہ حالت ہونی چاہئے جس میں گردن اور کمر کے پٹھوں پر دباؤ نہ پڑے۔

3۔ دیگر انداز نشست:

ایک طریقہ یہ ہے کہ کولہوں کے بل بیٹھ کر دونوں پیروں کو سمیٹ کر کھڑا کر لیں اور دونوں ہاتھوں کو حلقہ بنا کر گھٹنوں کے اوپر رکھ لیں یا گھٹنوں کے گرد حلقہ بنا لیں۔ اس انداز میں اوپری دھڑ ذرا آگے کو جھکا ہوتا ہے۔ اس انداز نشست میں ایک عام شخص طویل وقفہ تک بغیر کسی جسمانی تکلیف کے مراقبہ کر سکتا ہے۔ اس انداز نشست کی ایک اور شکل اس طرح ہے:

دونوں کولہے فرش پر ٹکا کر بیٹھ جائیں اور پیروں کو اس طرح کھڑا کر لیں کہ بائیں پنڈلی دائیں پنڈلی کے اوپر ہو اور پاؤں کے تلوے فرش پر ٹکے ہوں۔ ایک نرم اور مضبوط کپڑا لے کر کمرکے پیچھے سے گزار کر گھٹنوں کے اس حلقے میں لے کر آگے کی طرف گرہ لگالیں۔ گرہ لگانے کے بعد جسم کو آزاد چھوڑ دیں۔ کپڑے کا قطر کتنا ہونا چاہئے اور کمر پر کس مقام پر رکھا جائے اس کا تعین خود کیا جا سکتا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ بیٹھنے میں کوئی جسمانی تکلیف نہ ہو۔ دونوں ہاتھوں کو پیروں کے برابر سے گزار کر ٹخنوں کے آگے رکھ لیں۔

مراقبہ کرسی پر بیٹھ کر بھی کیا جا سکتا ہے لیکن یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ کمر سیدھی رہے اور پشت سے ٹیک اس حد تک نہ لگے کہ نیند آ جائے۔  اسی انداز نشست میں چوکی، تخت یا صوفے پر بیٹھ کر بھی مراقبہ کیا جا سکتا ہے۔ چوکی یا تخت پر بیٹھنے کے بعد کوئی تکیہ گود میں رکھ کر اس پر ہاتھ رکھ لینے چاہئیں۔ تا کہ جسمانی سکون میں خلل نہ پڑے۔

بعض مراقبے پشت کے بل لیٹ کر بھی کئے جاتے ہیں۔ لیکن لیٹ کر مراقبہ کرنے میں خامی یہ ہے کہ ذہن پر نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے اور مراقبہ کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔

مراقبہ کھڑے ہو کر بھی کیا جاتا ہے اور بعض تصور ایسے ہوتے ہیں جو چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، ہر وقت کرائے جاتے ہیں۔ مراقبہ کے یہ انداز مستثنیات میں ہیں ورنہ بیشتر مراقبے بیٹھ کر کئے جاتے ہیں۔ بیٹھ کر مراقبہ کرنے میں آدمی آسانی کے ساتھ ذہنی یکسوئی حاصل کر لیتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 200 تا 206

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)