انبیائے کرامؑ کی قبور
مکمل کتاب : رُوحانی حج و عُمرہ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10973
روایت کے مطابق کعبہ شریف کے ارد گرد تین سو انبیاء کی قبریں ہیں۔ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان ستر انبیاء کی قبریں ہیں(ایک روایت کے مطابق رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان ۹۹ انبیاء کی قبریں ہیں) اور حطیم کے اندر میزابِ کعبہ کے نیچے سیدنا حضرت اسمٰعیلؑ اور ان کی والدہ ماجدہ سیدہ حضرت ہاجرہؑ کی قبریں ہیں۔ اسی طرح چاہ زم زم اور مقام ابراہیمؑ کے درمیان سیدنا ہودؑ ، شعیبؑ اور حضرت صالحؑ کی قبریں ہیں۔ اتنی کثیر تعداد میں انبیاء کی قبریں دنیا بھر کے کسی بھی خطے میں نہیں ہیں۔ اہل مکہ کعبہ شریف میں چاروں سمت رخ کر کے صلوٰۃ قائم کرتے ہیں، جبکہ دنیا میں کوئی بھی شہر ایسا نہیں ہے جہاں چاروں طرف منہ کر کے نماز ادا کی جاتی ہو۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 12 تا 13
رُوحانی حج و عُمرہ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔