یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

ورود

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12284

ادراک گہرا ہو کر نگاہ بن جاتا ہے اور باطنی اطلاعات تصویری خدوخال میں نگاہ کے سامنے آ جاتی ہیں۔ اس کیفیت کا نام ورود ہے۔ ورود اس وقت شروع ہوتا ہے جب ذہنی یکسوئی کے ساتھ ساتھ غنودگی کا غلبہ کم سے کم ہو جائے۔ ذہنی مرکزیت قائم ہوتے ہی باطنی نگاہ حرکت میں آ جاتی ہے۔ یکایک کوئی منظر نگاہ کے سامنے آ جاتا ہے۔ چونکہ شعور اس طرح دیکھنے کا عادی نہیں ہوتا اس لئے وقفہ وقفہ سے ذہنی مرکزیت قائم ہوتی ہے اور پھر ٹوٹ جاتی ہے۔ دیکھے ہوئے مناظر میں سے کچھ یاد رہتے ہیں باقی بھول کے خانے میں جا پڑتے ہیں۔ رفتہ رفتہ آدمی ورود کی کیفیت کا عادی ہو جاتا ہے اور مراقبہ میں واردات و مشاہدات کا سلسلہ منقطع نہیں ہوتا۔ کبھی مشاہدات میں اتنی گہرائی پیدا ہو جاتی ہے کہ آدمی خود کو واردات کا حصہ سمجھتا ہے۔ مشاہدات میں ترتیب قائم ہونے لگتی ہے اور معانی و مفہوم ذہن پر منکشف ہو جاتے ہیں۔

  • پہلے کی نسبت اس ہفتہ مراقبہ کی کیفیات اچھی رہیں۔ تصور گہرا قائم ہوا اور یکسوئی رہی۔ ایک خاص بات یہ ہے کہ عبادت میں یکسوئی پیدا ہو گئی ہے۔ آنکھیں ایک جگہ مرکوز ہوتی ہیں تو نظر جم جاتی ہے تصور اور زیادہ گہرا ہو جاتا ہے اور باطنی آنکھ دیکھنا شروع کر دیتی ہے۔ عبادت کرتے وقت مقامات مقدسہ سامنے آجاتے ہیں۔ احساس کمتری سے بہت حد تک نجات مل گئی ہے،خود اعتمادی اور یقین پیدا ہو گیا ہے۔ آج سارا دن ذہن بالکل یکسو رہا، جس طرف خیال جاتا ہے وہ چیز یا منظر نگاہوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ ذہن نے Spaceکی اس حد تک نفی کر دی ہے کہ ساری زمین اور ہر ملک ہر شہر چند قدم کے فاصلے پر نظر آتا ہے۔ کراچی، لاہور، وغیرہ سب سامنے نظر آتے ہیں۔ ذہن میں ایک عجیب وسعت اور تیزی پیدا ہو گئی ہے۔ (احسان اللہ۔ سوات)
  • مراقبہ میں مختلف قسم کی اشیاء نظر آتی ہیں۔ مگر ساتھ ساتھ گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور پھر یہ احساس ناقابل برداشت ہو جاتا ہے اس وجہ سے مراقبہ کا وقت کم کرنا پڑتا ہے۔ مراقبہ میں دیکھا کہ اپنے جسم سے کچھ دور ایک چمکدار روشنیوں سے بنا ہوا جسم ہے۔ جوں جوں تصور میں گہرائی پیدا ہوتی گئی روشنیوں کے جسم کی چمک میں اضافہ ہوتا گیا۔ دل بھی روشنیوں سے چمکتا ہوا نظر آیا۔ میں محسوس کرتا رہا کہ میرے ماتھے پر کوئی خوبصورت آنکھ ہے۔ دوران مراقبہ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میری پیشانی کی آنکھ روشن ہو گئی ہے اور میں اس آنکھ سے دیکھ رہا ہوں۔ میں جس طرف بھی نظر دوڑاتا ہوں ہر چیز مختلف رنگوں کا مجموعہ بن جاتی ہے۔ (وقار احمد)
  • مراقبہ کے دوران ذہنی یکسوئی بڑھنے سے مادی جسم کا احساس نہ رہا اور جسم مثالی واضح ہونے لگا۔ ایسا محسوس ہوا کہ جسم کے اندر کائنات موجود ہے۔ اور کمر کی جڑ سے برقی رو مسلسل خارج ہو کر جسم میں گردش کر رہی ہے یکایک ایک جھٹکا لگا اور جسم مثالی مادی جسم سے الگ ہو گیا۔ دیکھا کہ سامنے بہت بڑا خلاء ہے اور جسم لطیف لہروں کے دوش پر ہوا میں اڑ رہا ہے۔جسم مثالی سے ایک لہر شعاع کی طرح نکل رہی ہے جس کی روشنی سے خلاء میں ہر چیز واضح نظر آتی ہے۔(محمد اسلم)

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 154 تا 156

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)