یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

بیماریوں سے متعلق خواب

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12259

مجھے روحانی علوم سیکھنے کا بہت شوق ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے مراقبہ کر لیتی ہوں۔

خواب:

میں نے خواب میں دیکھا کہ چاروں طرف میدان ہے۔ اس میدان کے بیچ میں قبر کی طرح ایک گڑھا ہے۔ میدان میں چاروں طرف ہریالی ہے۔ لیکن اس قبر کے اندر لال رنگ کی کوئی سیال چیز نظر آ رہی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ سیال آگ کے دہکتے ہوئے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔

تعبیر:

خواب میں ہائی بلڈ پریشر کے خاکے نظر آئے ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر کی نگرانی میں بلڈ پریشر کی دیکھ بھال اور اس کے نارمل رہنے کی تدبیر از بس ضروری ہے۔ ورنہ خدانخواستہ آپ کے پیٹ میں موجود بچہ میں کوئی خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔

خواب:

زندگی کی گوناگوں مصروفیات میں سے کسی نہ کسی طرح وقت نکال کر 10/15منٹ مراقبہ کر لیتا ہوں۔ مجھے اکثر ایک خواب دیکھائی دیتا ہے۔

ایک بکری کو زمین پر لٹا کر بغیر ذبح کئے اس کی کھال اتاری جا رہی ہے۔ بکری زندہ ہوتی ہے اور کھال اترتے وقت کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتی اور نہ تڑپتی ہے۔ البتہ آنکھوں سے مظلومیت نظر آتی ہے۔ اسی حالت میں کبھی کبھی گائے کو بھی دیکھتا ہوں۔ اور گائے بھی کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں کرتی۔ البتہ مظلومیت اس کے چہرے سے بھی نمایاں ہوتی ہے۔ خواب میں ہی مجھ پر اس بیہیمانہ سلوک کا اثر یہ ہوتا ہے کہ میں تڑپ اٹھتا ہوں اور وہاں سے بھاگ جاتا ہوں۔ اب میری حالت یہ ہے کہ قربانی کے وقت بھی کسی جانور کو ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔

تعبیر:

جب انسان کی امیدیں پامال ہوتی نظر آتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور امید کی کرن کسی طرف بھی نظر نہیں آتی تو گہری نیند میں لاشعور ایسے تمثلات دکھانے لگتا ہے۔

مایوسی اور نا امیدی ان تمثلات کو مجبور اور بے بس تصویروں کی شکل دے دیتی ہے یہ سب ارمان ہوتے ہیں جو مٹ چکے ہیں اور دل میں اتنی سکت نہیں ہوتی کہ تازہ ارمان ان کی جگہ لے سکیں۔ آپ کے اس خواب سے دماغی کمزوری کا پتہ چلتا ہے۔

مشورہ:

صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا میں ٹہلنا آہستہ قدم نہیں بلکہ تیز قدم، کم سے کم آدھا گھنٹہ، دماغی کمزوری کو رفع کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

خواب:

مراقبہ کر کے سو گیا۔ خواب میں دیکھا کہ ایک دم میرے منہ سے موٹی موٹی سوَیّوں کا گچھا نکلا اور میرا پورا منہ بھر گیا۔ میں نے منہ نیچے لٹکا لیا۔ کچھ سویاں پکی ہوئی رکھی ہیں۔ ان میں سے تھوڑی سی لے کر منہ سے نکلے ہوئے سویوں کے گچھے پر ڈالیں اور ان پر شکر چھڑک کر پھر منہ میں اس گچھے کو ڈال لیا اور انگلی ڈال کر حلق کے اندر اتار لیا۔ پھر اس وقت خود کو ایک پہاڑ پر پایا اور فوراً بارش شروع ہو گئی۔
نوٹ: میں یہ خواب دو دفعہ دیکھ چکا ہوں۔ صبح اٹھ کر طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ کسی چیز کے کھانے کی طرف بالکل رغبت نہیں ہوتی۔ تمام دن اسی خواب کا خیال رہتا ہے۔

تعبیر:

خواب میں ایسی بیماری کی نشاندہی کی گئی ہے جو آنتوں سے تعلق رکھتی ہے۔ خواب کے آخری حصہ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ غذا اعتدال میں نہ ہونے سے آنتوں کی حسیں غیر معمولی ہو گئی ہیں۔ اس خواب کا دوبارہ دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ بیماری کا یہ سلسلہ جاری ہے صرف ماضی کی روئداد نہیں ہے۔ بہر کیف معالج کے مشورے سے یا خود غذا میں اعتدال سے صحت ہو سکتی ہے۔ اگر علاج اور پرہیز صحیح نہیں ہوا تو اس بیماری سے دوسری شکایت پیدا ہونے کا امکان ہے۔

خواب:

مراقبہ کر کے لیٹ گیا۔ لیٹتے ہی آنکھ لگ گئی اور خواب میں دیکھا کہ:

گھر والوں نے ایک دیگچی قلعی کرانے کے لئے دی۔ میں نے قلعی گر سے کہا میں اپنے خالہ زاد بھائی کو لے کر ابھی آتا ہوں۔گھر گیا تو والدہ نے مجھے آم دیئے اور کہا جا کر اپنی بھابھی کو لے آ۔ میں بھابھی کے میکے گیا تو یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ بھابھی بہت کمزور اور بیمار ہیں۔ بھابھی کو آم دیئے اور ان سے گھر چلنے کی درخواست کی۔ بھابھی میرے ساتھ چلی آئیں۔ پھر دیکھا کہ میں ایک ہنڈیا لئے کہیں جا رہا ہوں اور میرے کپڑوں پر کالے داغ پڑ گئے ہیں۔

تعبیر:

مٹھاس کی کثرت استعمال سے سودادی مرض پیدا ہوا۔ اس کا مکمل علاج نہیں کرایا گیا، کبھی وہ زور پکڑ جاتا ہے اور کبھی کم ہو جاتا ہے۔ آئندہ جب مرض نمایاں ہو تو لگ کر مکمل علاج کرانا ضروری ہے تا کہ اس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا مل جائے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 126 تا 129

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)