بیوہ عورت

بیوہ  اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ مرحوم شوہر کی طرف سے بھی مذہبی رسومات ادا کرنے کی پابند تھی۔ مذہبی دانشوروں نے اسے یقین دلا دیا تھا کہ دوسری دنیا میں اس کی شادی مرنے والے شوہر کے ساتھ ہو جائے گی۔ بیوہ عورت کے لئے خاندانی تہواروں میں شرکت ممنوع تھی۔ یہ تصور کیا […]

عورت کو بھینٹ چڑھانا

ہندوستان کے اکثر صوبوں میں دستور تھا کہ عورتوں کو مندر کی پاسبانی کے لئے وقف کر دیا جاتا تھا۔ وہ بظاہر پاک دامن اور مقدس تھیں لیکن در پردہ پجاریوں، مہاتماؤں اور یاتریوں کا ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں تھا۔ مندر میں دیوتاؤں کے سامنے عورت کی قربانی کی جاتی تھی۔ جب کوئی […]

عورت اور ولایت

مرد حضرات، عورت کو سرپرستی کے لائق نہیں سمجھتے کیونکہ انہیں یہ گوارا نہیں ہے کہ سرپرست عورت ہو۔ وہ اس منصب کو اپنی “انا” اور حاکمیت کے خلاف سمجھتے ہیں۔ حالانکہ سرپرستی کا فریضہ فطرت الٰہیہ نے عورت کو سونپ دیا ہے۔ مرد عورت ہی کی سرپرستی میں پروان چڑھتا ہے۔ بالغ ہونے تک […]

قلندر عورت

سینکڑوں سال کی تاریخ میں مشہور و معروف اولیاء اللہ کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو صرف ایک عورت کی نشاندہی ہوتی ہے اور اسے بھی آدھا قلندر کہہ کر اس کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ مرد کسی علم میں Ph.Dکرتا ہے۔ عورت بھی Ph.Dکرتا ہے کیا ہم عورت کو آدھا ڈاکٹر کہتے […]

روحانی عورت

ہر زمانے میں یہ بات بحث طلب رہی ہے کہ : ۱۔ عورت میں روحانی صلاحیت موجود نہیں ہے یا مرد کے مقابلے میں کم ہے۔ ۲۔ عورت میں روحانی اور الہامی مرحلوں سے گزرنے اور ان کو سمجھنے کی سکت نہیں ہوتی۔ ۳۔ عورت روحانی طور پر مرد سے کمزور ہے۔ ۴۔ عورت آسمانوں […]

سچے خواب

ہم سب جانتے ہیں کہ رویائے صادقہ عورت اور مرد دونوں کو نظر آتے ہیں۔ قرآن کریم میں ہے: “(اے محمدﷺ) تم یہ توقع نہیں کرتے تھے کہ یہ کتاب تم پر القا کی جائے گی۔” یہاں “القا” وحی کے معنی میں ہے لیکن ایک اور مقام پر حضرت موسیٰ ؑ سے کہا گیا: “(اے […]

وحی کی قسمیں

وحی کا نزول دو طرح ہوتا ہے۔ (۱) جلی                     (۲) خفی جلی وحی: یہ طریقہ ان انبیاء سے متعلق ہے جو نبی اور رسول ہوئے ہیں۔ خفی وحی: اللہ جب اپنے کسی خاص بندے کو حکم دیتا ہے تو اسے وحی خفی کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ الہام یا القا کرتا ہے یا خواب میں […]

امانت

دوستوساتھیو! ہم سب ایک دوسرے کی دعاؤں کے محتاج جس قدر آج ہیں شاید اس سے پہلے احتیاج کی یہ صورت نہ رہی ہو۔  ہر گھر میں ہر فرد مضطرب اور بے چین ہے۔  کبھی آپ نے یہ سوچا بھی ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے؟  جب اخلاقی اقدار ٹوٹ کر بکھر جاتی ہیں اور […]

خود فراموشی

ہم کیا تھے، کیا ہیں اور کیوں ہیں؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو ہر ذی فہم اور با شعور آدمی کے ذہن میں گشت کرتے رہتے ہیں۔  اور جب ان کا شافی اور کافی جواب نہیں ملتا تو بہت سے لوگ گم کردہ راہ ہو جا تے ہیں۔ کچھ نہ سمجھنے کی پاداش میں نہ […]

دُعا

سائنس کا یہ نظریہ اتنا عام ہو چکا ہے کہ ابتدائی کلاسوں کے طالب علم کسی بچہ سے بھی اگر استفسار کیا جائے تو وہ برملا کہے گا: ہر بات، ہر عمل، ہر کردار، انتہا یہ ہے کہ ہماری آواز ہماری زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ فضا میں لہروں کے دوش پر محو پرواز […]

بادشاہی

میں چا ہتا ہوں کہ آپ کو وہ گر بتا دوں جس سے اسفل آدمی اشرف المخلوقات بن کر اللہ تعالیٰ کی با دشاہی میں قدم رکھ دیتا ہے اوراس کی مداومت سے بالآخر وہ اللہ کی بادشاہی میں ایک رکن کی حیثیت اختیار کر یتا ہے۔ آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اللہ […]

امتحان

پریشان حالی اور درماندگی نے ہشت پا بن کر نوع انسانی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ درآنحالے کہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں نوع انسانی وہ مخلوق ہے جو اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کی حامل ہے جن کے متحمل ہونے سے سماوات، ارض اور جبال نےعاجزی کا اظہار کر دیا  تھا۔ اللہ […]

ماں

یہ فقیر ہر ماہ کسی نہ کسی عنواان سے آپ سے مخاطب ہوتا ہے۔  آج کی نشست میں عامتہ المسلمِین کی ذہنی پریشانی، عدم تحفظ کا احساس، خوف اور مستقبل کی طرف سے مایوسی کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ اداس غمگین اور پژمردہ چہرے دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم […]

آتش بازی

آئیے ! آج کی نشست میں اپنا محاسبہ کریں اوریہ دیکھیں کہ ہمیں اطمینانِ قلب کیوں نصیب نہیں ہے۔  اور عدم تحفظ کا احساس ہمارے اوپر کیوں مسلط ہے۔ آج ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہر شخص خیالات میں غلطاں و پیچاں، ارد گرد سے بےنیاز، چہروں پر غم و آلام کی تصویریں سجائے اپنی […]

ضمانت

جسمانی خوشیاں اور غم عارضی ہیں ۔ یہ اس لئے کہ مادؔی جسم فانی ہے جسم فنا ہوتا ہے تو جسم سے متعلق ہر حرکت فنا ہو جاتی ہے۔ روح لافانی ہے ۔ اس لئے ہر وہ چیزجو روح سے متعلق ہے لا فانی ہے۔ روحانی آگہی کی تکمیل کے نتیجے میں جو خوشی حاصل […]

علمِ حصولی اور علم حضوری سے کیا مراد ہے

سوال: علم حصولی اور علم حضوری سے کیا مراد ہے؟ جواب: علم کی دو طرزیں متعین ہیں۔ ایک طرز علم حضوری اور علم کی دوسری طرز کو روحانی سائنس میں اکتساب کہتے ہیں یعنی ایسا علم جو عقل کے استعمال سے سیکھ لیا جائے۔ جتنا زیادہ عقل کا استعمال ہو گا اس ہی مناسبت سے […]