بی بی پاک صابرہؒ

بی بی پاک صابرہؒ سلسلہ چشتیہ کے بزرگ بابا محمد دین شاہ کی والدہ تھیں۔ حضرت خواجہ عبدالشکور سے فیض یافتہ تھیں۔ بی بی صاحبہ کے اندر صفات جمالیہ کا غلبہ تھا۔ کسی نے آپؒ کو تیز لہجے میں یا غصے میں گفتگو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت خواجہ عبدالشکور قلندر چشتیؒ آپ پر بہت شفقت […]

بی بی مائی فاطمہؒ

بی بی مائی فاطمہؒ کا تعلق وادی مہران کے ایک شہر سیہون شریف سے تھا۔ یہ اپنے والد قاضی ساون فاروقیؒ کی روحانی تربیت اور اللہ کے فضل و کرم سے ولایت کے مرتبہ پر فائز تھیں۔ ایک مرتبہ تہجد پڑھنے اٹھیں، کمرے کی کھڑکی سے دیکھا کہ چور گھوڑے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ […]

امت الحفیظؒ (حفیظ آپا)

حفیظ آپاؒ کو روحانی تعلیم کے دوران انبیاء کرامؑ ، اولیاء کرامﷺ، ارواح مقدسہ اور سیدنا حضورﷺ کی ذات اقدس کی کئی مرتبہ زیارت ہوئی، قرآن کی کئی سورتیں خواب میں حفظ کرائی گئیں۔ ایک دن تہجد کی نماز ادا کرتے ہوئے گرد و پیش سے بے خبر ہو گئیں اور خود کو کعبہ شریف […]

بی بی مریم فاطمہؒ

بی بی مریم فاطمہؒ کو بارگاہ اقدسﷺسے خصوصی فیض نصیب ہوا۔ اللہ کی بے شمار مخلوق اس فیض سے سیراب ہوئی، پریشان حال لوگوں نے آپﷺ سے سکھ چین پایا، بے اولاد خواتین کو اولاد کی نعمت عطا ہوئی، آپؒ استغراق کی کیفیت میں جو بات کہہ دیتی تھیں وہ حرف بہ حرف پوری ہو […]

بی بی یمامہ بتولؒ

حضرت بی بی بتولؒ حافظ قرآن تھیں گھر میں بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتی تھیں۔ معنی و مفہوم پر خود بھی تفکر کرتیں اور بچیوں کو بھی قرآن کا مفہوم سمجھاتی تھیں۔ بچوں سے بہت زیادہ پیار کرتی تھیں۔ ایک رات خواب میں بی بی بتولؒ کو رسولﷺ کی زیارت نصیب ہوئی، دیکھا […]

بی بی حفضہؒ

بی بی حفضہؒ کے چہرے کو عبادت و ریاضت نے پرکشش اور پرنور بنا دیا تھا۔ درویشوں اور ولیوں کی بڑی عقیدت مند تھیں۔ مرشد کامل کی تلاش میں برسوں سرگرداں پھریں، مطالعہ کی شوقین تھیں، تصوف اور مذہب پر کتابوں کا مطالعہ کرتی تھیں۔ اولیاء اللہ کے تذکرے اور قدسی نفس حضرات و خواتین […]

عاقل بی بیؒ

قصبہ پاکپٹن کے قریب ایک بستی خوئرہ میں عاقل بی بیؒ رہتی تھیں ان کے والد میاں کمال کھیتی باڑی کرتے تھے۔ بی بی عاقلؒ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ وہ ایک روز اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیت میں کھیل رہی تھیں۔ ایک گدڑی پوش فقیر وہاں سے گزرے بی بی صاحبہؒ کو دیکھتے […]

سَکّو بائیؒ

جس زمانے میں حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ شکر درہ میں رونق افروز تھے۔ ان کی خدمت میں گلاب نامی ایک بنجارہ آیا اور عرض کیا حضرت میں دونوں آنکھوں سے معذور ہو گیا، کوئی کام نہیں کر سکتا، سخت مشکل میں ہوں۔ بابا تاج الدینؒ نے فرمایا: ’’تیرے گاؤں میں چراغ ہے اور تو […]

بی اماں صاحبہؒ

بی اماں صاحبہؒ تاج اولیاء بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی فیض یافتہ تھیں۔ آپؒ کے والد مسجد کے پیش امام تھے، ان کی کوئی اولاد زندہ نہیں رہتی تھی۔ ان کی بیوی نے منت مانی کہ اگر اولاد زندہ رہ گئی تو وہ اسے تربیت کے لئے بابا تاج الدینؒ کی خدمت میں پیش کر […]

مریم بی اماںؒ

مریم بی اماںؒ نے بابا تاج الدین اولیاءؒ سے بے پایاں فیض پایا ہے۔ بابا تاج الدینؒ کے دربار میں آپؒ کو خصوصی مقام حاصل تھا۔ بابا تاج الدینؒ آپ کو اماں کہہ کر پکارتے اور نہایت شفقت و عنایت فرماتے تھے۔ مریم بی اماں صاحبہؒ جب پہلی بار باباتاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر […]

بی بی اُم علیؒ

بی بی ام علیؒ تیسری صدی ہجری میں بہت بڑی عارفہ گزری ہیں، مشہورو الی اللہ شیخ احمد خضرویہؒ کی زوجہ محترمہ تھیں۔ ان کے والدین بہت مالدار تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کے لئے بے شمار دولت چھوڑی لیکن متوکل بیٹی نے اپنے عابد و زاہد شوہر کے ساتھ قناعت کی زندگی اختیار […]

حضرت ہاجرہ بی بیؒ

حضرت علی احمد کلیریؒ کی والدہ حضرت ہاجرہ بی بیؒ نے خواب میں دیکھا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ تشریف لائے۔ انہوں نے فرمایا: “اللہ تعالیٰ تجھے صاحب عظمت فرزند عطا کرے گا، اس کا نام علی رکھنا۔” دوسرے دن خواب میں حضور اکرمﷺ کی زیارت ہوئی۔ فرمایا: “ہاجرہ تو اپنے ہونے والے لڑکے […]

بی بی قرسم خاتونؒ

شیخ العالم بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کی والدہ بی بی قرسم خاتونؒ نے بیٹے کی تربیت اس طرح کی کہ بیٹا ولی اور خداشناس ہو گیا۔ بی بی قرسم خاتونؒ پوری رات عبادت میں مشغول رہتی تھیں۔ ایک رات بی بی قرسم خاتونؒ تہجد کی نماز پڑھ رہی تھیں کہ ایک چور گھر میں […]

بی بی زلیخاؒ

حضرت نظام الدینؒ کی والدہ ماجدہ کا نام زلیخاؒ ہے۔ حضرت نظام الدینؒ فرماتے ہیں: “میری والدہ کو اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق تھا جب انہیں کوئی ضرورت پیش آتی تھی تو خواب میں دیکھ لیتی تھیں۔ میری حالت یہ ہے کہ مجھے جب کوئی ضرورت پیش آتی ہے تو میں اپنی اماں کے مزار […]

سیدہ فاطمہ ام الخیرؒ

پیران پیر دستگیر سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی والدہ ماجدہ سیدہ فاطمہ ام الخیرؒ نہایت پاکباز، عابدہ، زاہدہ اور خدا رسیدہ خاتون تھیں۔ ان کی شادی سید ابو صالح جنگی دوستؒ سے ہوئی تھی جو متقی اور عارف باللہ بزرگ تھے۔ سید ابو صالحؒ لڑکپن سے ہی ریاضت اور مجاہدے میں مشغول رہتے تھے۔ ایک […]

بی بی صائمہؒ

دہلی بھارت میں مقیم بی بی صائمہؒ باکمال اور صاحب باطن خاتون تھیں۔ بابا فرید گنج شکرؒ نے فرمایا: “اس خاتون کی عبادت و ریاضت اور اشغال دس کامل مردوں کے برابر ہیں” “بی بی صاحبہ شہباز کی مانند ہیں، مردوں جیسی ہمت ہے۔” “بی صائمہ معتبر اور بزرگ ہستی ہیں، لوگ آپ کی مجلس […]