اللہ تعالیٰ نے آدمؑ کو اپنی نیابت عطا فرمائی تو فرشتوں نے عرض کیا کہ یہ زمین پر فساد پھیلائے گا۔ یہ بتانے کے لئے کہ آدم کے اندر شر اور فساد کے ساتھ فلاح و خیر کا سمندر بھی موجزن ہے اللہ تعالیٰ نے آدمؑ سے کہا کہ ہماری تخلیقی صفات بیان کرو۔ جب […]
علم و آگہی
اے اللہ تو جسے چاہتا ہے زمین کا وارث بنا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے غلامی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ عزت و ذلت تیرے اختیار میں ہیں۔ دنیا کی تمام بلندیاں تیرے دست قدرت میں ہیں اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تو ہی وہ مالک ہے جو تہذیب و تمدن کے […]
ذخیرہ اندوزی
زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں، چیزوں میں ملاوٹ کرتے ہیں،غریبوں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مخلوق خدا کو پریشان کرتے ہیں وہ سکون کی دولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی اضطراب اور بے چینی کی تصویر ہوتی ہے۔ وہ ظاہر طور پر کتنے ہی […]
معراج
اسلام کے ابتدائی دور کے بعد وہ گھڑی بھی آئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ہادئ عالم نبئ کریم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے لئے سیر ملکوت معین کی تھی۔ اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ میرے حبیب خاص کے لئے افلاک کے راستوں کو سجائیں۔ رضوان جنت کو ہدایت کی […]
اللہ کا نور
سوال: سرور کائنات حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کا ارشاد گرامی ہے۔ ’’مومن کی فراست سے ڈرو کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔‘‘ حضورﷺ کی اس حدیث شریف کا کیا مطلب ہے؟ جواب: دیکھنے کی ایک طرز یہ ہے کہ اس میں نور شامل ہو جاتا ہے اور آدمی کی آنکھ پر نور […]
حقیقت پسندانہ طرز فکر – 1
سوال: روحانی علوم کے حصول میں طرز فکر کو کیا اہمیت حاصل ہے؟ جواب: کائنات کی تخلیق اور اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر جب ہم غور کرتے ہیں جس ارشاد کی بنا پر کائنات اپنے تمام تخلیقی اجزاء اور عناصر کے ساتھ موجود ہو گئی تو ہم اس کے علاوہ دوسری کوئی بات نہیں […]
رنگین دُنیا
سوال: انسانی زندگی میں رنگوں کی اہمیت اور ان سے آگاہی کا طریقہ بیان فرما دیں؟ جواب: ہم جب زمین کے اوپر موجود نت نئی تخلیقات پر غور اور تفکر کرتے ہیں تو یہ بات ہمارے سامنے واضح طور پر آ جاتی ہے کہ تخلیق کا عمل ظاہربین نظروں سے دیکھا جائے تو ایک نظر […]
روزگار
شادی کے بعد حضور بابا صاحب ؒ دہلی میں قیام پذیر ہوگئے۔ سلسلۂ معاش قائم رکھنے کے لئے مختلف رسائل و جرائد کی صحافت اور شعراء کے دیوانوں کی اصلاح اور ترتیب کاکام اپنے لئے منتخب کیا۔ شب میں شہر کے شعراء، ادباء کی محفلیں جمتیں اور دن کے وقت ان کے پاس صوفی منش […]
دربار رسالت ؐ میں حاضری
ایک روز میں نے ڈاڑھی کے متعلق دریافت کیا کہ ازروئے قرآن و حدیث اس کی حد کتنی ہے اور سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃوالسّلام کی ریش مبارک کیسی تھی اور صحابہ کرام ؓ بالخصوص خلفائے راشدین ؓ، جن سے بڑھ کر منبع ِ شریعت کوئی نہیں ہوسکتا، ان کی ڈاڑھیاں کتنی لمبی تھیں؟ ارشاد فرمایا۔ […]
کل عمر گزر گئی زمیں پر ناشاد
کل عمر گزر گئی زمیں پر ناشاد افلاک نے ہرسانس کیا ہے برباد شاید کہ وہاں خوشی میسر ہو عظیم ؔ ہے زیر زمیں بھی ایک دنیا آباد ہماری اس رنگ و بو کی دنیا کی طرح ایک اور دنیا بھی ہے جو مرنے کے بعد ہمارے اوپر روشن ہوتی ہے۔ ہم کتنے بد نصیب […]
قواعد و ضوابط
سلسلہ ٔ عظیمیہ کے تمام دوستوں کو حسب ذیل احکامات پر پابند رہناضروری ہے :۔ ۱۔ ہر حال اور ہر قال میں اپنا روحانی تشخص برقرار رکھیں۔ ۲۔ چھوٹے اور بڑے کا امتیاز کئے بغیر سلام میں پہل کریں۔ ۳۔ اللہ کی مخلوق کو دوست رکھیں۔ ۴۔ سلسلہ میں رہ کر آپس میں اختلاف سے […]
تبلیغ
’’اس کتاب میں ابراہیم کے قصے یاد کیجئے، بلاشبہ وہ ایک سچے نبی تھے۔ جب انہوں نے اپنے والد سے کہا، بابا جان! آپ ان چیزوں کی عبادت کیوں کر رہے ہیں جو نہ سنتی ہیں اور نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کے کسی کام آ سکتی ہیں؟ بابا جان! میرے پاس وہ علم […]
رزق
ہم اللہ کی زمین میں کسی درخت کا بیج بوتے ہیں۔ زمین اپنے بطن میں اس بیج کو نشوونما دے کر اپنی کوکھ سے باہر نکالتی ہے۔ اس درخت یا بیل میں دو نازک پرت ہوتے ہیں۔ دو الگ الگ پرت ایک ننھی سی شاخ پر قائم ہوتے ہیں۔ وہ بیج جو ہم نے زمین […]
اللہ کی کتاب
قرآن پاک نوع انسانی پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے جو اس نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و سلم کے ذریعے ہم پر کیا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جو ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہے۔ اور اس میں ہدایت کے طلب گاروں کے لئے سامان نجات ہے۔ اس مقدس […]
انسانی شُماریات
’’یہ چوپائے اور اڑنے والے جانور تمہاری طرح امتیں ہیں۔۔۔‘‘ سورۂ انعام ۳۸) پرندوں، چوپایوں اور حشرات الارض کو نزلہ زکام اور ملیریا نہیں ہوتا۔ انہیں کھانسی اور دق سل جیسی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ آج تک نہیں سنا گیا کہ کسی کبوتر یا چڑیا کو کینسر ہوا ہو۔ یہ بھی نوع انسانی کے دانشوروں کے […]
دوسرے سیاروں کی مخلوق
سوال: کیا زمین کے علاوہ دوسرے سیاروں میں بھی کوئی مخلوق آباد ہے اگر ہے تو اس مخلوق کی کیا تعریف کی جائے گی؟ جواب: ہمیں جو سیارے نظر آتے ہیں ان میں اربوں کھربوں انسانوں اور جنات کی مخلوق آباد ہے۔ البتہ ہر سیارے میں مخلوقات کی حرکات و سکنات، شکل و صورت کی […]