ٍ بخار کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ سبب سب کا ایک ہی ہوتاہے، جیسا کہ انفلوئنزاکے تحت بیان کیا گیاہے۔ ریاحی بخار اورسردی کا بخار ٍ نیلے رنگ کا پانی ڈھائی ڈھائی تولہ (ایک ایک اونس) صبح وشام دینا چاہئے البتہ بچوں کو ایک ایک تولہ دیں۔ سرمیں درد ہوتو سر پر نیلے رنگ کی […]
بالوں کا ازوقت سفیدہونا
ٍ ایک صاف شفاف آسمانی رنگ کی بوتل میں اوپر کا ایک چوتھا ئی حصہ خالی چھوڑ کر کچی گھانی کا خالص تلوں کا تیل بھر دیا جائے اور اوربتائے ہوئے طریقہ کے مطابق چالیس روز تک اس بوتل کو دھوپ میں رکھا جائے اور دن رات میں دوبار اس تیل کو سرمیں اچھی طرح […]
بچوں کا مٹی کھانا
ٍ یہ عادت نیلی شعاعوں کے پانی کی چند خوراکوں اورنیلی شعاعوں میں بچوں کولٹانے سے ختم ہوجاتی ہے۔ خوراک کی مقدار بچے کی عمر کی مناسبت سے متعین کی جائے۔ شعاعوں میں لیٹنے کا وقفہ حالات کے مطابق آدھے گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تک 24گھنٹہ میں ایک مرتبہ۔
ام الصبیان(سوکھا)
ٍ بچوں کا خواب میں ڈرنا، زیادہ رونا، لرزنا، خودکو یادوسروں کونوچنا، بغیرکسی وجہ کے باربار بخار آنا، پانی کی طرح دست آنااور بچے کا اتنا کمزور ہوجانا کہ جسم پر سے گوشت ختم جائے اور آنکھوں میں حلقے نمایاں ہوجانا اس مرض کی علامات ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے: ٍ نارنجی رنگ کی […]
استسقاء(پانی بھر جانا)
ٍ ایلوپیتھی میں اس مرض کاعلاج سوئی کے ذریعہ پانی نکال دیناہے، ایک عام طریقہ ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد پانی پھر جمع ہوجاتاہے اور پھر نکال دیا جاتاہے۔ ظاہر ہے یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ رنگ اور روشنی سے علاج کے ذریعہ ہمارے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ مستقل مزاجی […]
احساسِ کمتری
ٍ افسردہ دلی اور ہر وقت رنج وغم میں مبتلا رہنا۔ اس کے لئے سرخ رنگ بہت مفید ہے کیونکہ اس سے شجاعت اور مردانگی پیداہوتی ہے۔ نیز نارنجی رنگ بھی جس سے دل کی پریشانی دورہوکر سکون ملتاہے، استعمال کیاجاتاہے۔ ایسے مریضوں کو زیادہ ترلال رنگ کے کپڑے پہننے چاہئیں۔ سونے کے کمرے میں […]
اندام نہانی کی سوجن
ٍ اس مرض کے لئے جامنی رنگ کی خوراکیں صبح وشام پلانی چاہئیں۔
اعصابی درد
ٍ سرخ رنگ کی روشنی ڈالنا اور نارنجی رنگ کا پانی پلانا انتہائی فائدہ مند ہے۔
اختناق الرحم(ہسٹیریا)
ٍ اس مرض میں دورہ کے وقت آسمانی رنگ کی روشنی مریض پر ڈالیں یہ مرض اکثر اسقاط حمل اور حیض کی خرابی کی بناء پر ہوتاہے۔ اس مرض میں کافی حد تک سیلان الرحم(لیکوریا) کوبھی دخل ہے۔
اختلاج قلب اور دل کی دھڑکن
ٍ دل کے مقام پر آسمانی رنگ کی روشنی صبح وشام کم وبیش پندرہ بیس منٹ تک ڈالیں اور اس کے ساتھ آسمانی رنگ کی بوتل کا پانی ایک ایک اونس اور بینجنی رنگ سے تیارکیا ہوا پانی ۲-۲اونس صبح شام پلائیں۔
انفلوئنزا
ٍ تمام بخاروں کی وجہ جسم میں سرخ رنگ کی زیادتی ہوتی ہے جو نیلے رنگ سے دور کی جا سکتی ہے، چنانچہ مریض پر نیلی روشنی ڈالنا اور نیلی شیشی کاپانی بخار کے مریض کو ایک اونس ہر چار گھنٹے کے بعد پلانا چاہئے۔ روشنی کے لئے ایک ایسا شیشہ لینا چاہئے جس میں […]
آگ سے جلنا
نیلے رنگ کی شعاع ڈالنے سے جلن فوراًرفع ہوجاتی ہے اور نیلے رنگ کے پانی کی گدی رکھنے سے فوراًآرام ملتاہے۔
آنکھوں کے امراض
آنکھوں میں درد، آشوب چشم، سوجن ، سرخی ، آنکھوں میں زخم، گوہانجنی اور رو ہے وغیرہ۔ یہ امراض ہاضمہ کی خرابی یا بیرونی عوارضات مثلاًگرمی، سردی، چوٹ، گردوغبار اور دھواں وغیرہ لگنے سے ہوتے ہیں۔ اگرہاضمہ خراب ہوتو غذاء میں گرم تاثیر والی اشیاء استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ ہلکی غذائیں استعمال کریں ہلکے نیلے […]
آدھا سیسی کا درد
اس درد کو شقیقہ بھی کہتی ہیں اور یہ بڑا تکلیف دہ مرض ہے۔ اس کے لئے نیلے رنگ کی شعاع پانچ منٹ تک اور ہرے رنگ کی شعاع تین منٹ تک درد کے مقام پر ڈالیں اور روزانہ آسمانی رنگ کے پانی کی ایک خوراک یعنی ایک اونس پلائیں۔
آنت کااترنا
اس کے لئے بینجنی رنگ کا پانی تھوڑی تھوڑی مقدار میں عرصہ تک پینا چاہئے۔
آنتوں کی بیماری
اس مرض میں پاخانہ کرنے میں دقت پیش آتی ہے۔ ناشتہ اور کھانے سے قبل تین وقت زرد رنگ کا پانی پئیں۔
