انتساب

سعید روح نوجوان نسل کے نام اور اس دنیا سے اس پار ماوٗرائی دنیا میں سفر کرنے والے حضرات و خواتین کے نام جو رحمت اللعالمین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے روحانی مشن کے لئے تن من دھن سب کچھ قربان کردینا چاہتے ہیں۔

روحانی علم کو مخفی علم یا علم سینہ کہہ کر کیوں عام نہیں کیا گیا

سوال: روحانی علم کو مخفی علم یا علم سینہ کہہ کر کیوں عام نہیں کیا گیا؟ جواب: تصوف کے اوپر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں روحانی علوم کا تذکرہ تو کیا گیا لیکن اس علم کو ایک اور ایک دو، دو اور دو چار کی طرح عام نہیں کیا گیا۔ بہت […]

مراقبہ سے علاج

مراقبہ سے علاج مندرجہ ذیل مراقبوں کے ذریعے صحت و توانائی اور بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔ ۱) نیلی روشنیوں کا مراقبہ دماغی امراض، ریڑھ کی ہڈی، گردن کے مہروں میں خرابی اور ڈپریشن ختم کرنے کے لئے نیلی روشنی کا مراقبہ مفید علاج ہے۔ ۲) زرد روشنیوں کا مراقبہ نظام ہضم (Digestive System) […]

تصورِ شیخ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے

تصور شیخ راہ سلوک پر چلنے والے کے ذہن میں معرفت کی بنیادوں کا مستحکم و مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔ شیخ اپنے شاگرد کے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی معرفت کی بنیادیں مستحکم کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی معرفت کی بنیاد وحدانیت کا ایمان و ایقان ہے۔ وحدانیت کا مطلب یہ ہے کہ تصور […]

عقبہ میں عہد و پیماں

نبوت کے دسویں سال حج کے لئے مکہ اۤنے والے قبائل کے سربراہوں سے رابطہ کرکے سیّدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اسلام کی دعوت دی۔ لیکن قبائلی سرداروں میں سے کسی نے بھی اۤپؐ کی باتوں پر توجہ نہ دی۔ قریش نے یہ مشہور کر رکھا تھا کہ محمدؐ مجنوں ہوگئے ہیں ان کی باتوں […]

ابو طالب کی گھاٹی

ابو طالب قریش کی ریشہ دوانیوں سے باخبر تھے۔ قریش انہیں محمدالرّسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت اور پشت پناہی سے دست بردار ہونے پر مجبور کر رہے تھے۔ ابو طالب نے اپنے جد اعلیٰ عبد المناف کے دو صاحبزادوں ہاشم اور مطلب کے خاندانوں کو جمع کیا اور انہیں امادہ کیا کہ […]

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بسم اللہ الرحمٰن الرّحیم قسم ہے زمانے کی، انسان خسارہ اور نقصان میں ہے مگر وہ لوگ اس سے مستثنٰی ہیں جو رسالت اور قراۤن کی تعلیمات کو اپنا کر اس پر عمل پیرا ہوگئے۔ القراۤن   پیدائش کے بعد انسان کا تعلق تین نظاموں سے ہے۔ پہلا نظام وہ ہے جہاں اس نے خالقِ […]

مراقبہ سے علاج

مراقبہ سے علاج جب اللہ تعالیٰ کے ماسوا کوئی چیز موجود نہ تھی۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ میں ایسی مخلوق پیدا کروں جو مجھے جانے اور پہچانے۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیق کے فارمولے اپنے ذہن میں کیا بنائے وہ خود جانتے ہیں۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے یہ بات چاہی اور پسند کیا کہ کائنات […]

سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط

سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد ۱۔ صراط مستقیم پر گامزن ہو کر دین کی خدمت کرنا۔ ۲۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کر کے آپﷺ کے روحانی مشن کو فروغ دینا۔ ۳۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنا۔ ۴۔ علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل […]

تعارف سلسلہ عظیمیہ

تعارف سلسلہ عظیمیہ اللہ تعالیٰ اپنا پیغام پہنچانے کے لئے چراغ سے چراغ جلاتا ہے معرفت کی مشعل ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پہنچتی رہتی ہے۔ تمام روحانی لوگ قدرت کے وہ ہاتھ ہیں جو یہ مشعل لے کر چلتے ہیں اس روشنی سے وہ لوگ اپنی ذات کو بھی روشن رکھتے ہیں اور […]

روح انسانی سے آشنا ہونے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: روح انسانی سے آشنا ہونے کا طریقہ کیا ہے؟ جواب: ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے کہ جب پوری توجہ کے ساتھ کسی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں تو باقی دوسری باتیں عالم بے خیالی میں چلی جاتی ہیں۔ کسی ایک بات پر ہماری توجہ مستقل مرکوز رہے تو وہ بات پوری ہو جاتی ہے۔ […]

لوحِ دوئم

‘‘جُو’’ تصوّف کی زبان میں مَوجودات کا ایسا مجموعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کے خدوخال پر مشتمل ہے۔ ‘‘جُو’’ لوحِ دوئم کہلاتی ہے اس لئے کہ وہ لوحِ اوّل یعنی لوحِ محفوظ کے متن کی تفصیل ہے۔ لوحِ محفوظ کائنات کی تخلیق سے متعلق اللہ تعالیٰ کے احکامات کا مجموعۂِ تصاویر ہے۔ کائنات […]

نام کا انسانی زندگی سے کیا رشتہ ہے اور نام مستقبل پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں؟

سوال: نام کا انسانی زندگی سے کیا رشتہ ہے اور نام مستقبل پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں؟ جواب: نام رکھنے والے انسان ہی ہوتے ہیں، وہ قریبی ہوں یا دور کے رشتہ دار، جب نام رکھا جاتا ہے تو اکثر و بیشتر نانا، دادا، ماں باپ، نانی، دادی اور دوسرے گھر والے […]

اسپیس

سائنس دان اسپیس ایسی خلاء کو کہتے ہیں جہاں زمین کی کشش ثقل (GRAVITY) موجود نہ ہو۔ زمین کی (GRAVITY) کس کس جگہ موجود نہیں یہ ایک الگ بات ہے۔ زمین کی کشش کی وجہ سے انسان سانس لیتا ہے یعنی کہ ایک ایسی زندگی ہے جو کشش چاہتی ہے اور اس کے بغیر اس […]

امانت

اولیاء اللہ کی گفتگو اسرار و رموز اور علم عرفان سے پر ہوتی ہے اور ان کی زبان سے نکلا ہوا کوئی لفظ معرفت و حکمت سے خالی نہیں ہو تا ۔ان کے ملفوظات اور واردات روحانیت کے راستے پر چلنے والے سالکین کے لئے مشعل راہ ہوتے ہیں ۔ان کی گفتگو اور ان کے […]

ناسُور

دانشور اس بات پر متفق ہیں کہ بچے کی تربیت کا پہلا گہوارہ اس کا گھر ہوتا ہے۔ بچہ جو سنتا ہے وہ بولتا ہے، جو دیکھتا ہے وہی اس کا علم بن جا تا ہے۔ آج کے دور میں ہم نہیں دیکھتے کہ دادی اماں نے کبھی یہ کہا ہو کہ ہمارا تمہارا خدا […]