ابوبکر محمد بن زکریا الرازی کوسرجری میں مہارت حاصل تھی۔ آپریشن کے بعد جلد کو سینے کا طریقہ بھی اس کی ایجاد ہے۔
ثابت ابن قرۃ
ثابت ابنِ قرۃنے لیور اور گئیر ایجاد کئے، لیور اور گیئر نہ ہوتے تو آج ہم بڑی بڑی مشینوں کے ذریعہ نئی نئی ایجاد نہیں کر سکتے تھے۔
ابوالقاسم عباس بن فرناس
ابوالقاسم عباس بن فرناس ہوا میں اڑنے کے تجربے کرتا رہا اس کی کو ششیں ہوائی جہاز بننے کا پیش خیمہ ثابت ہوئیں۔ دھوپ گھڑی بھی اسکی ایجاد ہے۔
یعقوب بن اسحاق الکندی
یعقوب بن اسحاق الکندی علم فلکیات، کیمسٹری، موسیقی اور طبیعات میں ماہر تھا۔
علی ابن سہیل ربان الطبری
علی ابن سہیل ربان الطبری نے فردوس الحکمت کے نام سے ایک مکمل کتاب لکھی۔ * رہنمائے سائنس
محمد بن موسیٰ الخوارزمی
محمد بن موسیٰ الخوارزمی نے صفر کا اضافہ کرکے ہندسوں کی قدرکو بڑھایا۔ اس نے کرّہ ارض کے نقشے بنائے اور جغرافیہ میں تحقیقات کیں۔
جابر بن حیان
جابر بن حیان کی کتابوں کے تراجم پندرھویں صدی عیسوی تک یورپ کی مختلف یونیور سٹیوں میں پڑھائے جاتے رہے ہیں۔ اس سائنس دان نے کپڑے کو واٹر پروف، لوہے کوزنگ سے محفوظ رکھنے اور شیشے کو رنگین کرنے کا طریقہ ایجاد کیا۔
*عبدا لمالک اصمعی
عبدالمالک اصمعی نے علم ریاضی، علم حیوانات، علم نباتات اور انسان کی پیدائش ا ور ارتقاء پر تحقیق کی۔ عبدالمالک اصمعی سائنس کا پہلا بانی ہے اس سے پہلے سائنس کے علم کا وجود تاریخ کے صفحات پر موجود نہیں ہے۔
قرآن نے بتایا
’’ بیشک زمین و آسمان کی پیدائش رات اور دن کے بار بار ظاہر ہونے اور چھپنے میں ان عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہیں جو لوگ اٹھتے، بیٹھتے، لیٹتے اﷲ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں غور و فکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے اﷲ تو نے یہ سب […]
مسلمان سائنسدان
۱۴۲۴ سال پہلے زمین پر جہالت کی سیاہ چادر پھیلی ہوئی تھی ہر طرف فساد برپا تھا۔ جہالت اور بربریت کی اس سے زیادہ بری مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ والدین اولاد کو قتل کر دیا کرتے تھے۔ بے حیائی اور فحاشی عام تھی۔ زمین جب فساد اور خون خرابے سے بھر گئی […]
مراقبہ قلب
مرشد کریم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آنکھیں بند کرکے اپنے دل کے اندر جھانکیں اور نگاہِ تصور سے یہ دیکھیں کہ دل میں ایک سیاہ نقطہ ہے۔ کچھ عرصہ بعد نقطے کا تصور قائم ہوجاتا ہے۔ اس وقت ذہن کو نقطے کی گہرائی میں داخل کیا جائے۔ آہستہ آہستہ ذہن نقطے کی گہرائی […]
آواز میں اسرارو رموز
صاحب مراقبہ جب مسلسل اس آواز پر دھیان مرکوز رکھتا ہے تو کان میں آواز آنے لگتی ہے۔یہ آواز مختلف انداز اور طرزوں میں سنائی دیتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ آواز میں الفاظ اور جملے بھی سنائی دیتے ہیں۔ آواز کے ذریعے مراقبہ کرنے والے پراسرار ورموز منکشف ہوتے ہیں۔ غیبی واقعات کا کشف […]
کائنات آواز کی باز گشت ہے
تمام مذاہب آواز کو اولیت دیتے ہیں۔ انجیل میں ہے کہ : ’’خدا نے کہا، روشنی ہوجا اور روشنی ہوگئی۔‘‘ ہندو مذہب میں ’’ اوم‘‘ کی آواز کو مقدس خیال کیا جاتا ہے۔ ہندوسادھو کہتے ہیں کہ: آکاش اور دھرتی اور اس کے درمیان جو کچھ ہے وہ سب اوم کی بازگشت ہے۔ ان کا […]
ہاتف غیبی
کائنات ایک اجتماعی فہم رکھتی ہے۔ ہر ذر ے،سیارے، ستارے، چرند پرند، حیوان، انسان، جنات اور فرشتے، سب کو زندگی کی تحریکات ایک ایسے شعور سے ملتی ہیں جو اپنے اندر کائنات کی معلومات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ دور جدید کی زبان میں اس کی مثال ایک ایسے کمپیوٹرکی ہے جس میں کسی ملک کے […]
ویڈیوفلم
نوع انسان اور نوع اجنہ کے لئے دو طبقے متعین ہیں۔ یہ دونوں طبقے علییّناور سجینہیں۔ ’’ اور آپ کیا سمجھے سجین کیا ہے۔یہ لکھی ہوئی کتاب ہے۔‘‘ (سورۂ مطففین۔ آیت۸۔۹) ’’اورآپ کیاسمجھے علیین کیا ہے۔یہ لکھی ہوئی کتاب ہے۔‘‘ (سورۂ مطففین۔ آیت۲۰۔۱۹) کتاب المرقوم لکھی ہوئی کتاب(ریکارڈ) ہے۔ انسان دنیامیں جو کچھ بھی کرتاہے […]
جنت کا لباس
روح کی ازلی صفت ہے کہ ہر عالم میں اپنا لباس اختیار کرلیتی ہے جس طرح روح آب وگل کی دنیا میں گوشت پوست کا لباس اختراع کرتی ہے اس ہی طرح مرنے کے بعد کی زندگی میں بھی اپنا ایک لباس بناتی ہے اور اس لباس میں وہ تمام صفات اور صلاحیتں موجود ہوتی […]
