زمین پرتین حصے پانی ہے اور ایک حصہ خشکی ہے،زمین طبقات یا پرت در پرت بنی ہوئی ہے،جس طرح پیاز میں بے شمار پرت ہیں اسی طرح زمین بھی طبقات یا پرت در پرت تخلیق کی گئی ہے۔زمین کو ادھیڑ ا جائے تو نظر آتا ہے کہ زمین کا ہر پرت ایک نئی تخلیق ہے۔ہم […]
مفروضہ علوم
دنیا کی پیدائش کے متعلق تخمینہ بھی قیاس پر مبنی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ زمین پانچ ارب سال پرانی ہے کچھ سائنسدان زمین کی عمر کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ پہلا دور تقریباََ نصف ارب سالو ں پرمشتمل ہے،دوسرا دور سترہ کروڑ سالوں پر محیط ہے،تیسرا دور ساڑھے چھ کروڑ سالوں پرمشتمل ہے،چوتھا […]
سائنسی اسکینڈل
۱۹۱۲ء میں انگلینڈ کے برٹش میوزیم میں ایک انسانی کھوپڑی کی نمائش کی گئی۔جس کے نیچے لکھا تھا PITT DOWN MAN۔اس تختی پر یہ بھی لکھا گیا تھا کہ یہ انسان سے ملتی جلتی مخلوق کی کھوپڑی ہے جو پانچ لاکھ سال قبل زندہ تھا اور یہ مخلوق موجودہ انسان کی جد ِ امجد تھی۔پورے […]
اطلاعات کا علم
دنیا میں جو کچھ موجود ہے یا ہونے والا ہے یا گزر چکا ہے وہ سب خیالات کے اوپر رواں دواں ہے۔اگر ہمیں کسی چیز کے بارے میں کوئی اطلاع ملتی ہے تووہ چیز ہمارے لئے موجود ہے اور اگر ہمیں اپنے اندر سے کسی چیز کے بارے میں اطلاع نہیں ملتی یا کسی چیز […]
علمِ حصولی
علمِ حصولی یہ ہے کہ جب کوئی استاد شاگرد کو تصویر بنانا سکھاتا ہے تو گراف کے اوپر تصویری خدو خال بناکر دکھادیتاہے۔شاگرد جتنے ذوق وشوق سے استاد کی رہنمائی میں مشق کرتاہے اسی مناسبت سے وہ اچھا یا بہت اچھا مصور بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس علم ِ حضوری ہمیں بتاتا ہے کہ […]
علمِ حضوری
علم ِ حضوری وہ علم ہے جو ہمیں غیب کی دنیا میں داخل کرکے غیب سے متعارف کراتا ہے۔ علمِ حضوری سیکھنے والے بندے کے اندر لاشعوری تحریکات عمل میں آجاتی ہیں۔لاشعوری تحریکات عمل میں آجانے سے مراد یہ ہے کہ حافظہ کے اوپر ان باتوں کا جو بیان کی جارہی ہیں ایک نقش ابھرتا […]
ظاہری علوم اورروحانی علوم
کائنات اور کائنات میں کروڑوں دنیاؤں میں دوعلوم رائج ہیں۔ ایک علم ِحصولی اور دوسرا علمِ حضوری۔
صوفی اور سائنٹسٹ
موجودہ سائنسدان اورصوفی سائنسدان میں یہ فرق ہے کہ سائنٹسٹ کے پیش ِ نظر پہلے اپنا مفاد ہوتا ہے اور صوفی کا علم مخلوق کے لئے وقف ہوتاہے۔ کائناتی نظام کوسمجھنے کی صلاحیت کو تصوف میں مغیبات ِ اکوان کہتے ہیں۔ مغیبات ِ اکوان کے حامل صوفی خواتین و حضرات کے اندر اتنی وسعت پیدا […]
لہروں کا جال
کائنات چار نہروں یا چار توانائیوں سے فیڈ ہورہی ہے۔ ۱۔نہر تسوید ۲۔نہر تجرید ۳۔نہر تشہید ۴۔نہر تظہیر یور ینیم اور لیڈ دونوں دھاتیں تسویدی لہروں سے فیڈ ہوتی ہیں۔لیڈ کے اوپر ایسی لہروں کا غلاف بنا ہواہے کہ اگر اسے تلاش کرلیا جائے تو دنیا ایٹم کی ہلاکت خیزی سے محفوظ رہ سکتی ہے۔ […]
مغیباتِ اکوان
مرشد کی نگرانی میں تصوف کے اسباق کی تکمیل کرنے والا فرد جب ان مقداروں سے واقف ہوجا تا ہے جو اشیاء کی تخلیق میں کام کر رہی ہیں تو وہ مقداروں کو کم و بیش کرکے شئے میں ماہیت قلب کرسکتا ہے۔مقداروں کا علم اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ دھات سیسہ (LEAD)میں ایسی […]
روشنی کا جال
قرآن میں تفکرکرنے سے انسان کی نظر میں اتنی وسعت پیدا ہوجاتی ہے کہ ایٹم کی اکائی میں روشنی کے جال کو دیکھ لیتی ہے ا یک صوفی یہ جان لیتا ہے کہ ایٹم کا، ایٹم کے اندرونی اجزاء اورارض وسماء کا خالق ایک ہے اورپوری کائنات اس کی ملکیت ہے۔اس نے اس کائناتی سسٹم […]
ذرات کی تین قسمیں
سورۂ سباؔ کی اس آیت میں تین قسم کے ذرات کا بیان ہواہے : ۱ ) رتی برابر ذرہ ۲ ) اس سے چھوٹا ۳ ) نسبتاََ اس سے چھوٹا تخلیق میں تین قسم کے ذرات پائے جاتے ہیں۔ایک ایٹم دوسرے ایٹم کے اندرونی اجزاء اور سوئم ایٹم کے مرکبات۔ ۱) ’’ مثقال ذرہ‘‘ یعنی […]
معین مقداریں
اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ پاک اور بلند مرتبہ ہے وہ ذات جس نے مقداروں کے ساتھ تخلیق کیا اور پھر اس تخلیقی فارمولوں سے آگاہ کیا‘‘ (سورۂ اعلیٰ آیت نمبر ۱تا۳) اس کا مفہوم یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ نے ہر شے کو معین مقداروں (ایٹم ) سے بنایا ہے اور معین مقداریں دراصل اس شئے […]
نور کے غلاف
احسن الخالقین اﷲ کے تفویض کردہ اختیارات کے حامل لوگ ․․․کائنات کی تخلیق میں نور کاتعین کرتے ہیں ۔نور اورروشنی کے FLOWکو کائنات کی حرکت قراردیتے ہیں ۔کائنات میں بڑے سے بڑاکرہ ․․․یا چھوٹے سے چھوٹاذرہ (ایٹم )․․․․نورکے غلاف میں بند ہے ۔اورہر ذرہ اورعناصر کی پوری دنیا ․․․مقداروں پر قائم ہے ۔مقداریں الگ الگ […]
مادہ اور توانائی
تحقیق اور تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مادہ اور توانائی ایک ہی شئے کے دو روپ ہیں کیونکہ یہ تمام ذرات جو کہ اب تک معلوم کئے گئے ہیں توانائی کی صورت میں سامنے آئے ہیں یعنی ان بنیادی ذرات پر تجربات سے ہی ان کی تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ سے آخر […]
TOM
ایٹم یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی Tom’’ ناقابلِ تقسیم شے‘‘ کے ہیں۔یونانی زبان میں ’’ ٹوم(TOM)‘‘تقسیم کرنے کو کہتے ہیں۔آریانی زبانوں میں ’’ آ‘‘ نفی کا کلمہ ہے۔ایٹم کا نام د مقراط نامی ایک سائنس دان کا وضع کردہ ہے۔ دمقراط نے یہ نظریہ پیش کیاتھا کہ دنیا کی ہرشئے نہایت چھوٹے […]
