ماورائی شعور

ربّ العالمین انسان پر یہ حقیقت منکشف کرتے ہیں کہ عالَم ایک نہیں ہے۔شماریات سے زیاد ہ عالمین ہیں اور ہماری دنیا کی طرح کروڑوں دنیا ئیں اور ہیں۔اور تمام دنیاؤں کو اللہ تعالیٰ وسائل عطا کرتا ہے۔ ان کے کھانے پینے،لباس،گھر،روزگار،اور نسلوں کے لئے توازن ، تو ا تر اور تسلسل کے ساتھ رزق […]

محبّت

تصوّف مذہب کی روح ہے۔اور روح باطن کی گہرائیوں میں مشاہدہ کا ذریعہ ہے۔ مومن و کافر،ہندو مسلمان کالے گورے اپنے پرائے ہر شخص سے صوفی اس لئے محبت کرتا ہے کہ سب اللہ کی مخلوق ہیں۔وہ کسی پر جبر نہیں کرتا۔اس کے اخلاق و کردار سے متاثر ہوکر لوگ اسلام قبول کرلیتے ہیں۔ حضور […]

مذہب اور تصوّف

تصوّف مذہب کی روح ہے۔ مذہب کیا ہے؟․․․․․․․․مذہب اپنے پیروکاروں میں یقین پیدا کرتا ہے کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے۔ مذہب شعور عطا کرتا ہے کہ رزق اللہ دیتا ہے،میں جو کچھ خرچ کرتا ہوں،وہ اللہ کا دیا ہوا ہے۔ مذ ہب․․․․․․ انسان کو صراطِ مستقیم پر قائم رکھتا ہے۔ جب کوئی انسان مذہبی […]

فلاسِفہ اور تصوّف

انسان کی عقل اور روحانی زندگی میں تصوّف کی اہمیت کا اندازہ مشہور فلسفی برٹرینڈرسل کی اس تحریر سے ہوتا ہے: ’’ دنیا میں جس قدر عظیم فلسفی گزرے ہیں سب نے فلسفہ کے ساتھ ساتھ تصوّف کی ضرورت کا اعتراف کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیائے افکار میں انتہائی بلند مقام صرف سائنس اور […]

حضرت رابعہ بصریؒ

*حضرت رابعہ بصری ؒ نے بارگاہ الٰہی میں عرض کیا۔اے اللہ! اگر میں تیری عبادت دوزخ کے خوف سے کرتی ہوں تو مجھے اس میں جھونک دے اور اگر میں تیرے حضور جنت کی لالچ میں سجدہ کرتی ہوں تو مجھے اس جنت سے محروم کردے اور اگر میں صرف تیری ذات کے لئے تیری […]

اَنفَس و آفاق

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق میں اور خود ان کے نفوس میں دکھلائیں گے۔‘‘ (سورۃ الفُصِّلت، آیت نمبر ۵۳)

احسان

احسان کا مطلب ہے کہ بندہ اللہ کو دیکھ کر عبادت کرے یا بندہ اس کیفیت میں ہو کہ اسے اللہ دیکھ رہا ہے۔یقین کے اس درجے کو تصوّف میں مرتبۂِ احسان کہتے ہیں۔اگر آدمی اسلام قبول نہیں کرے گا تو مسلما ن نہیں ہوگا اور اگر مسلمان یقین کی دولت سے مالامال نہیں ہوگا […]

ایمان

ایمان یہ ہے کہ اعمال و اشغال کے نتیجے میں ایسا یقین حاصل ہوجائے جس میں شک کا شائبہ نہ رہے۔ایمان یقین ہے اور یقین مشاہدہ سے مشروط ہے۔کوئی عدالت عینی شہادت کے بغیرگواہی قبول نہیں کرتی۔

اسلام

اللہ وحدہٗ لاشریک کو ایک مان لینا اور اسی کو برحق معبود سمجھنا اسلام ہے۔ شریعت مطہرہ پر بلا چون و چرا عمل کرنا،یہی امن اور سلامتی کا راستہ ہے۔

تصوّف کی اہمیت و حقیقت

*حضرت عمر ابنِ خطابؓ سے روایت ہے کہ : ایک روز اچانک جبرائیل علیہ السلام بہ صورت انسان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دو زانو مؤدب بیٹھ کر چند سوال کئے۔ ۱) اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بتائیے کہ اسلا م کیا ہے؟ رسول اللہ […]

تصوّف اور مُعترضین

ایک طبقہ اعتراض کرتا ہے کہ تصوّف کا اسلام میں کوئی ’’کردار‘‘ نہیں ہے اسے اسلام میں زبرستی داخل کردیا گیا ہے۔ایک اور طبقہ یہ کہتا ہے کہ تصوّف یا روحانی مکتبۂ فکر ’’افیون‘‘ ہے ان علوم کو سیکھ کر آدمی مفلوج ہوجاتا ہے۔صوفی دنیاوی نعمتوں سے اس لئے فرار حاصل کرتا ہے کہ دنیا […]

اعتراضات

ہم نے تاریخ کا جس حد تک مطالعہ کیا ہے۔ہمیں تصوّف کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں ملا جو قابلِ توجہ ہو۔جتنے اعتراضات ہیں سب فروعی اور منطقی ہیں۔کہا جاتا ہے کہ : *۱) جن علماء نے اشراقین کی پیروی کی اور اسلامی احکامات کو اشراقی اصولوں پر ترتیب دیا۔ تصوّف اسی کا ثمرہ ہے۔ […]

قِیاسی علوم

قرآنِ حکیم اور احادیث سے ثابت ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور مخلوق کو خود سے متعارف کرانے کیلئے مخلوق کے سامنے اپنی رونمائی کی ۔یہ واقعہ ازل میں روحوں کے ساتھ ہوا۔ روح نے جب مادی جسم کو اپنا مسکن بنایا اور مادی جسم نے دنیاوی دلچسپیوں کو مقصدحیات بنا […]

منافِقانہ طرزِ عمل

یہ کہنا کہ اصحابِ صفہ کا ایک گروہ تھا اور انہوں نے دنیاترک کرکے صرف اسلام کی تبلیغ کے لئے خود کو وقف کردیا تھااس لئے جو بندہ ترکِ دنیا کر کے تبلیغ کیلئے خود کو وقف کردے وہ صوفی ہے۔ یہ بات حقیقت کے منافی ہے۔اس لئے کہ اصحابِ صفہ جب شادی کرلیتے تھے […]

تارِکُ الدّنیا

*دوسری صدی ہجری میں جب یونانی کتابوں کے عربی میں ترجمے ہوئے تو اشراقی حکماء نے سوف کا ترجمہ ’’حکیم ‘‘کردیا ۔ رفتہ رفتہ یہ لفظ سوفی…………سے ’’صوفی‘‘ ہوگیا۔ یہ روایت بھی ہے کہ غوث بن مُرّ نے خود کو خانۂ کعبہ کے لئے وقف کردیا تھا۔اس کا مشہور نام ’’صَوفہ‘‘تھا۔ جن لوگوں نے خود […]

تھیا سوفی

یونانی لفظ تھیاسوفی کا ترجمہ ’’ حکمتِ خدا‘‘ ہے ۔اس نقطۂ نگاہ سے صوفی کا اطلاق اس شخص پرکیا جائے گا جو اﷲ تعالیٰ کی حکمت کا طلبگار ہو ۔ یونانی لفظ کے مطابق سوفیا دراصل وہ بزرگ تھے جنہوں نے دوسرے مشاغل ترک کرکے اپنی زندگی Researchمیں اور کائنات میں ، خالقِ کائنات کی […]