اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’اے پیغمبر! جو لوگ آپ کے ساتھ بیعت کرتے ہیں ، اللہ کے ساتھ بیعت کرتے ہیں، ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے‘‘ (سورۃ فتح۔آیت:۱۰) ’’تحقیق خریدلی اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اور اس کے بدلے میں ان کیلئے جنت ہے‘‘ (سورۃ […]
بیعت
*دنیاوی علوم کی طرح سلاسلِ طریقت اور خانقاہی نظام میں بیعت ( شا گر د ی اختیار کرنا)بنیادی عمل ہے۔ بیعت فرض نہیں ہے لیکن۔دنیا میں بہت سارے کام ایسے ہیں جو فرض نہیں ہیں۔ مثلاً کہیں نہیں لکھا ہے انجینئر بننا فرض ہے ، بڑھئی کا کام سیکھنا فرض ہے، ڈاکٹر بننا لازم ہے […]
حُقوقِ انسانی اور دیگر مخلوق کے حُقوق
ایک مرید نے مراد سے پوچھا : اللہ سے دوستی کس طرح کی جائے؟ مراد نے مرید سے پوچھا: تم کسی سے دوستی کرنا چاہو تو کیا کروگے؟ مرید نے عرض کیا: اس کے ساتھ حسنِ اخلاق کا برتاؤ کرینگے ، اسکی خاطر مدارات کریں گے اس کا خیال رکھیں گے۔ مراد نے کہا : […]
کائنات کا ہر ذرّہ تعمیلِ حکم کا پابند ہے
اللہ اسمِ ذات ہے۔ اسمِ ذات مالکانہ حقوق رکھنے والی ہستی کا نام ہے۔یعنی اللہ مالک ہے اور ساتھ ساتھ قادرِ مطلق بھی ہے۔اللہ اپنی ملکیت میں جس طرح چاہے تصرف کرسکتا ہے ۔جس طرح چاہے تخلیق کی نظام میں تبدیلی کرسکتا ہے اور جس طرح چاہے کائناتی نظام کو چلانے میں ایک دوسرے کی […]
ہر مخلوق دوسری مخلوق کے ساتھ بندھی ہوئی ہے
ہر مخلوق کا ہر فرد جس طرح زمین کو دیکھتا ہے اس طرح آسمان کو بھی دیکھتا ہے۔زمین پر دیکھتا ہے تو اسے پہاڑ نظر آتے ہیں۔زمین کے اندر دیکھتا ہے تو معدنیات کا سراغ ملتا ہے۔ذہن پانی میں اترجاتا ہے تو پانی کی مخلوق کاادراک ہوتاہے۔ کوئی صاحبِ فہم انسان پانی کی مخلوق کے […]
گیارہ ہزار نَوعیں
زمین میں موجود ساڑھے گیارہ ہزار مخلوقات کی زندگی کا دارومدار پانی پر ہے ۔ پانی اللہ تعالیٰ کے حکم سے خدمت گزاری میں مصروف ہے۔وہ نہیں سوچتا ، نہیں دیکھتا کہ کون سرکش ہے ، کون ظالم ہے، کون گنہگار ہے یا کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں اللہ کو حاضر و […]
مخلوق کی ڈیوٹی
اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو پیدا کیا۔پید ا کرنے سے پہلے زندگی کے لئے ضروری وسائل فراہم کئے اور کائناتی نظام کو اس طرح ترتیب دیا کہ کائنات کا ہر فرد اور ہر ذرہ ایک دوسرے کے کام آرہا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لئے مخصوص ہیں جس نے سورج بنایا، سورج کو اتنا مطیع […]
خدمتِ خلق
سورۃ فاتحہ قرآن کی پہلی سورت میں اللہ تعالیٰ نے اپنی تعریف بیان کی ہے۔ ’’الحمد اللہ ربّ العالمین‘‘ سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو عالمین کا رب ہے ، بے حد مہربان ، نہایت رحم والاہے، بلندسے بلند تر، اوّل سے آخر، آخر سے اوّل ، ظاہر و باطن ، ماضی و […]
تصوّف اور مَکارِمِ اخلاق
صوفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا نمونہ ہوتاہے اس کے اندر سیرتِ مطّہرہ کی جھلک نظر آتی ہے وہ غصہ نہیں کرتا عفو ودرگزر سے کام لیتاہے ۔ اسکے دل میں ہر چھوٹے بڑے کا احترام ہوتاہے ۔ دوسروں کے کام آتاہے، ایفائے عہد میں پُر عزم اور پختہ ہوتاہے […]
اِخلاقِ حَسَنہ
*اخلاق وہی اچھا ہے جس میں صفات ربانی کا عکس ہو کچھ صفات ایسی ہیں جن میں انسان برابری نہیں کرسکتامثلاً اللہ واحد ہے اورمخلوق کثرت ہے ،اللہ خالق ہے مخلوق ،مخلوق ہے ،کبریائی اور بڑائی صرف اللہ کے لئے مخصوص ہے بندے کاکمال یہ ہے کہ اس میں کبریائی کے مقابلے میں خاکساری اور […]
فضائلِ اِخلاق
نبوت کا سلسلہ حضرت آدم ؑ سے شروع ہو ااور رسالت اورنبوت کا اختتام حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوگیا۔ آسمانی کتابوں اور صحائف میں اس بات کو مسلسل دہرایاجاتارہا ہے کہ ایک خیرالبشر آئے گا اور آسمانی علوم کے مطابق تکمیلِ دین کا اعلان کرے گا ۔حضرت عیسیٰ ؑ کے بعد رسول اللہ […]
عبادات کا کردار
حقوق العباد انسانوں میں باہمی معاملات اور تعلقات کا نام ہے۔اللہ تعالیٰ رحمن ورحیم ہے اس کی رحمت کا دروازہ کسی نیک و بد بندے پر بند نہیں ہوتا۔شرک و کفر کے سوا ہر گناہ قابلِ معافی ہے۔مگر حقوق العباد ، اخلاقی فرائض کی کوتاہی اور تکسیر کی معافی اللہ تعالیٰ نے اُن بندوں کے […]
چار سُتون
بے سمجھ واعظوں اورابن الوقت مذہبی دانشوروں کی غلط بیانی سے یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ اسلام کی بنیادصرف توحید، نماز ،روزہ ،حج اورزکوٰۃ پر قائم ہے۔اس بات سے یہ تاثر ملتاہے کہ پانچ ستونوں پر کھڑی ہوئی اسلام کی اس عمارت میں اخلاقِ حسنہ کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔حالانکہ نماز ،روزہ […]
سیرتِ طیّبہ اور صوفیاء کرام
خانقاہی نظام میں سالک کو پہلا سبق یہ دیا جاتاہے : ’’ باادب بانصیب بے ادب بے نصیب ‘‘ سالکین کو سیرت طیبہ کاہر پہلو پڑھایا جاتا ہے اوران پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ان کے ذہن نشین کرایاجاتاہے کہ : 1. اگر تمھیں کسی سے تکلیف پہنچے تو تم اسے معاف […]
ما بعد الطّبیعی اَساس
انسان جس جسمانی وجود سے اس دنیا میں چلتا ، پھرتا، کھاتا ، پیتا ہے اور دوسرے مشاغل میں مصروف رہتا ہے، وہ فانی ہے ۔ہر انسان کی اصل اس کی روح ہے۔ روح کا ادراک ہونے سے انسان اپنی اصل سے واقف ہوجاتا ہے اوراپنی اصل سے واقفیت ہی عرفانِ الہٰی کا وسیلہ ہے […]
مؤمن کے اخلاقی اَوصاف
اللہ تعالیٰ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اہلِ ایمان (یعنی صاحبِ مشاہدہ خواتین و حضرات)کے اخلاقی اوصاف اس طرح بیان کرتے ہیں : ’’اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں، او ر بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور جو غصے کی حالت میں […]
