انسانی ذات کے تین پرت

انسانی زندگی تین دائروں میں تقسیم ہے ۔طبیعیات، نفسیات، مابعدالنفسیات طبعیات اور نفسیات کا علم ہمیں مابعد النفسیات سے ملتا ہے۔مابعد النفسیات میں تخلیقِ کائنات کے فارمولوں کا انکشاف ہوتا ہے۔ تصوف کے طلباء کو اس بات کا علم حاصل ہوجاتاہے کہ کائناتی علوم اس کی دسترس میں کس حد تک ہیں۔ مابعد النفسیات یا […]

علوم سیکھنے کے تقاضے

تصوف کے علوم سیکھنے والی طالبات و طلباء کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ دنیاوی علوم کی جہاں انتہا ہوتی ہے وہاں سے روحانی علوم شروع ہوتے ہیں۔ روحانی علوم لاشعوری صلاحیت کے تابع ہیں جس طرح دنیاوی علوم سیکھنے کے لئے استاد، شاگرد، اسکول اور وقت کی ضرورت ہے اسی طرح روحانی […]

روشنیوں کا سفر

تخلیق کا دوسرا طریقہ روشنیوں میں تصرف کرنا ہے۔روشنیوں میں تصرف کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں روشنیوں کا علم حاصل ہو۔جب کوئی انسان روشنیوں کا علم حاصل کرلیتا ہے تو وہ ان لہروں کا ادراک کرلیتا ہے جن لہروں پر روشنیاں سفر کرتی ہیں۔اﷲ تعالیٰ غیب الغیب کے ،عالم الغیب ہیں ۔ کائنات […]

زمین اور آسمانوں کی روشنی

قرآن حکیم میں ا رشاد ہے: ’’ اﷲ آسمانوں اور زمین کی روشنی ہے‘‘ یعنی سمٰوات اور زمین کی تخلیق میں روشنی وسیلہ بن رہی ہے۔اس آیت پر تفکر کے نتیجے میں انکشاف ہوتا ہے کہ روشنی بھی ایک وجود ہے۔آدم زاد جب روشنیوں کاعلم حاصل کرلیتا ہے تواس کے لئے نئی نئی ایجادات کرنا […]

ایک تخلیق سے ہزاروں تخلیقات

اﷲ کی ایک تخلیق سے ہزاروں ذیلی تخلیقات کا مظاہرہ آدم زاد کی صلاحیتوں کا تصرف ہے اور یہ تصرف اس علم کے ذریعے ہوتا ہے جس کو اﷲتعالیٰ نے علم الاسماء کہا ہے۔علم الاسماء سے مراد یہ ہے کہ ایسا علم جو اﷲتعالیٰ نے انسان کو سکھایا ہے۔جب آدم اس علم کی گہرائی میں […]

انسان

احسن الخالقین اﷲتعالیٰ جب کسی چیز کو وجود میں لانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اسے حکم دیتے ہیں کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے۔تخلیق ہونے میں وسائل زیر ِ بحث نہیں آتے۔اﷲتعالیٰ جو کچھ کہہ دیتے ہیں وہ ہوجاتا ہے۔ خالقین کا لفظ ہمیں اس طرف متوجہ کرتا ہے کہ اﷲتعالیٰ کے علاوہ مخلوق […]

صراطِ مستقیم

آج کا دور،خود غرضی ،مصلحت کوشی اورافراتفری کا دور ہے ۔بلاشبہ دین کو قوم کے لئے بھول بھلیاں بنانے والے لوگ ظالم اور سرکش ہیں۔ سیدھی بات یہ ہے خالق نے مخلوق کوپیدا کیاہے۔ خالق نے زندہ رہنے کے لئے وسائل عطا کئے ہیں۔ مرنے کے بعد کی زندگی پر بھی اﷲ کی حاکمیت ہے […]

کائناتی سسٹم

قدرت یہ بھی چاہتی ہے کہ زمین کا کوئی خطہ کوئی حصہ قدرت کے فیض سے محروم نہ رہے انسان درختوں کی خدمت کرتاہے اوردرخت انسانوں کی خدمت پر مامور ہیں ۔انسان حیوانات کی حفاظت کرتاہے اورحیوانات انسانوں کے کام آتے ہیں ۔ ہوا بیجوں کو اپنے دوش پراٹھا کر دور دراز مقامات تک پہنچا […]

فطرت کے قوانین

زمین کے اوپرموجود مخلوقات کی یہ بہت مختصر روئیداد اس لئے لکھی گئی ہے کہ ہمارے اندر تفکر پیدا ہو، ہم یہ دیکھ سکیں اور سمجھ سکیں اور اس بات پر یقین کریں کہ نظام کائنات میں یہ قدر مشترک ہے کہ ہر چیز دوسری چیز سے ایک مخفی رشتے میں بندھی ہوئی ہے اور […]

بارش برسانے کا فارمولا

اﷲ تعالیٰ فر ماتے ہیں ’’اور یہ جو بہت سی رنگ برنگی چیزیں اُس نے تمھارے لئے پیدا کر رکھی ہیں ان میں نشانی ہے اُن لوگوں کے لئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں ‘‘ (سورۃالنحل۔آیت نمبر۱۳ ) تصوف کا علم ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ دنیا میں ہر چیزرنگین ہے ․․․اور ایک […]

درختوں کی دنیا

پتوں کی ایک پوری دنیا ہے پتے درخت کو زندہ رکھتے ہیں اور یہی پتے اگر بیمار ہوجائیں تو درخت بیمار ہوکر ختم ہوجاتا ہے۔، یہی پتے جب زمین پر گرتے ہیں تو زمین کے اوپر نباتات کے لئے کھاد کا کام دیتے ہیں۔انسان کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں ہے کہ وہ اتنی بڑی […]

ہر شئے کی بنیاد پانی ہے

ہرشئے کی بنیاد پانی ہے، پانی کے اوپرہی تخلیق کادارومدار ہے، پانی نہ ہو تو زمین بے آب وگیاہ بنجر بن جاتی ہے ۔ انسان ، جنات ،پودوں ، درختوں اوردوسری تمام مخلوقات کی نشوونما کے لئے نمی ، ہوا اور گرمی کاہونا ضروری ہے۔فاسفورس، پوٹاشیم اور نائٹروجن نہ ہوتب بھی نشوونما نہیں ہوگی اور […]

اﷲ کی عادت

تصوف کے طالب علم کو․․․․․مرشد بتاتاہے کہ جب بندہ کا اﷲ سے تعلق قائم ہوجاتاہے تو اس کے اندر اﷲ کی صفات منتقل ہوجاتی ہیں ۔خلق خدا کی خدمت اﷲ کا ذاتی وصف ہے جو بندہ مخلوق کی خدمت کرتا ہے فی الحقیقت اس نے وہ کام شروع کردیا ہے جو اﷲ کررہا ہے۔ جتنا […]

خون کی رفتار

اﷲ تعالیٰ کی صناعی میں انسان جس طرف بھی متوجہ ہوتااوراﷲ کی نشانیوں میں تفکر کرتاہے اس کے اوپر عجائبات کی دنیا روشن ہوجاتی ہے ۔جسم کے اندر وریدوں اور شریانوں میں دوڑنے والا خون چوبیس گھنٹے میں پچھتر ہزار میل سفر کرتا ہے ۔ آدمی ایک گھنٹے میں تین میل چلتا ہے ۔ اگر […]

سانس اور ہوا

ہوا ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں جاتی ہے اور مختلف نالیوں سے گزرتی ہوئی پورے جسم میں داخل ہوتی ہے جیسے جیسے ہوا آگے بڑھتی ہے ہوا کا دباؤ زیادہ ہوتا رہتا ہے اور ان نالیوں کا قطر بتدریج چھوٹا ہوجاتا ہے اور پھیپھڑوں میں موجود تین ملین تھیلیوں میں ہوا پہنچ جاتی […]

دوکھرب سیلز

انسانی دماغ میں دو کھرب سیلز ہیں اور ہر سیل کسی نہ کسی حس (Sense) کسی نہ کسی عضوکسی نہ کسی Tissueکسی نہ کسی شریان اور رگ پٹھوں سے متعلق ہے۔دو کھرب میں ایک سیل بھی متاثر ہوجاتا ہے تو انسانی جسم پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔