اﷲ کا عرفان

روحانی اساتذہ بتا تے ہیں کہ جب بھی قرآن مجید کی تلاوت کی جائے، چاہے نمازمیں، تہجد کے نوافل میں یا صرف تلاوت کے وقت،نمازی یہ تصور کرے کہ اﷲتعالیٰ اس کلام کے ذریعے مجھ سے مخاطب ہیں اور میں اسی کی معرفت اس کلام کو سن رہا ہوں۔ تلاوت کے وقت یہ خیال رکھا […]

نماز میں خیالات کاہجوم

صلوٰۃقائم کرنے سے پہلے آرام دہ نشست میں قبلہ رخ بیٹھ کر تین مرتبہ درود شریف، تین بار کلمہ شہادت پڑھیں اور آنکھیں بند کر کے ایک سے تین منٹ تک یہ تصور قائم کریں کہ : ’’ میں عرش کے نیچے ہوں اور اﷲ تعا لیٰ میرے سامنے ہیں اور میں ٍاﷲ کو سجدہ […]

غیب کی دنیا

بندہ جب اﷲ سے اپنا تعلق قائم کر لیتا ہے تو اس کے دماغ میں ایک دروازہ کھل جاتا ہے جس سے گزر کر وہ غیب کی دنیا میں داخل ہوجاتاہے۔ صلوٰۃ ذہنی مر کزیت (Concentration)کو بحال کردیتی ہے۔ انسان ذہنی یکسوئی کے ساتھ شعوری کیفیات سے نکل کر لاشعوری کیفیات میں داخل ہوجاتا ہے۔ […]

صلوٰ ۃ کی اہمیت

*صلوٰۃ اس عباد ت کا نام ہے جس میں اﷲ کی بڑائی، تعظیم اور اس کی ربوبیت وحاکمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے،نماز ہر پیغمبر اور اس کی امت پر فرض ہے۔ نماز قائم کر کے بندہ اﷲ سے قریب ہوجاتا ہے۔ نماز فواحشات اور منکرات سے روکتی ہے۔ صلٰوۃ دراصل اﷲ سے تعلق قائم […]

نماز اورتصوف

*صلوٰۃ ذہنی یکسوئی حاصل کرنے کا ایک ایساطریقہ ہے جو انبیاء کرام علیہم السلام اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اختیار فرمایا ہے۔ اس طریقہ میں بڑی اہمیت تفکر کو ہے۔صلوٰۃ میں اﷲ کے ساتھ بندے کا تعلق قائم ہوجا تا ہے جب بندہ اس تفکر کے ساتھ اﷲ کے سامنے حاضر ہوتا ہے […]

حضرت سلمان ؓ

حضرت سلمان ؓ اور حضرت ابودرداءؓ بیٹھے ہوئے تھے اور دونوں کے سامنے ایک پیالہ رکھا ہوا تھا جو سبحان اﷲ پڑھ رہا تھا۔ مندرجہ واقعات و کرامات بہت ہی اختصار کے ساتھ لکھے گئے ہیں ورنہ ہر صحابی ؓ کی زندگی میں بے شمار خرقِ عادات موجود ہیں۔ سیدنا حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٖ […]

حضرت اسامہ بن زیدؓ

حضرت اسامہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ حضرت جبریلؑ کو دیکھا۔

حضرت علاء بن حضرمی ؓ

سہم بن مجانب بیان کرتے ہیں کہ ہم علاء بن حضرمی ؓ کے ساتھ جہاد کے لئے روانہ ہوکر مقامِ دارین پہنچے۔ہندوستانی مشک اور کستوری کی بحرین میں بہت بڑی منڈی ہے اور سمندر کے ساحل پر واقع ہے۔چنانچہ حضرت علاء بن حضرمی ؓ نے سمندر کے کنارے کھڑے ہوکر کہا اے اﷲ تو جاننے […]

حضرت ربیع بن حراش ؓ

حضرت ربیع بن حراش ؓ کہتے ہیں کہ ہم چار بھائی تھے۔ہمارے بڑے بھائی حضرت ربیع ؓ پکے نمازی اور روزے دار تھے۔سردیوں گرمیوں میں بھی وہ نفلیں پڑھتے اور روزے رکھتے تھے۔جب ان کا انتقال ہوا تو ہم سب ان کے پاس جمع تھے اور ہم ایک آدمی کو ان کے لئے کفن کا […]

حضرت ابوہریرہ ؓ

حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے مجھ سے پوچھا تمہارے قیدی کا کیا حال ہے؟ میں نے عرض کیا حضور اس کا ارادہ ہے کہ مجھے ایسی باتیں سکھائے جن سے مجھے فائدہ ہو۔آپ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یاد رکھو جو کچھ اس نے […]

حضرت سفینہ

ابنِ منکدر سے روایت ہے کہ حضرت سفینہ ؓجو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے غلام تھے ایک مرتبہ سرزمین ِ روم میں راستہ بھول گئے۔وہ راستہ تلاش کررہے تھے کہ دشمنان ِ اسلام نے انہیں گرفتار کرلیا۔ وہ قید سے فرار ہوگئے۔راستہ میں انہیں ایک شیر نظر آیا۔ انہوں نے اس شیر […]

حضرت جابر

حضرت جابرؓ روایت کرتے ہیں کہ جنگ ِ احد کے وقت ایک رات مجھے میرے والد نے طلب کرکے فرمایا کل اصحاب رسول صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی شہادت میں سب سے پہلے میں شہید ہوں گا۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے علاوہ تم مجھے سب سے زیادہ عزیز ہو۔مجھ پر […]

حضرت اسیدبن حضیرعباد ؓ

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ سرکارِ دو عالم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں اسید عباد نے چند معروضات پیش کیں۔رات بہت تاریک تھی چنانچہ وہ اسی اندھیرے میں اپنے گھروں کو لوٹے ان کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔ان میں سے ایک لاٹھی روشن ہوگئی اورشمع کا کام دینے لگی جب […]

حضرت عبداﷲ بن مسعود

حضرت ا بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا ہم کئی صحابی کھاناکھارہے تھے ہم نے سنا کہ وہ غذا اﷲ کی تسبیح بیان کررہی ہے وہ کھانا سبحانِاﷲ،سبحان اﷲ پڑھ رہا تھا۔

حضرت سعد بن ابی وقاصؓ

امام بخاری ؒ ایک طویل قصے میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے فرمایا اﷲ کی قسم میں اس شخص کے لئے بد دعا کرتا ہوں جس نے میری تین جھوٹی شکایتیں کی تھیں۔اے اﷲ یہ تیراجھوٹا بندہ جو مکاری سے شکایتیں سنانے کے لئے کھڑا ہوا ہے اس کی […]

حضرت انس

حضرت انس بن مالک ؓ کے بھتیجے حضرت انس نضیر ؓ فرماتے ہیں کہ ان کی پھوپھی نے کسی لڑکی کا اگلا دانت توڑدیا تھا۔ہمارے خاندان کے لوگوں نے لڑکی کے رشتہ داروں سے معافی مانگی۔انہوں نے انکار کردیا۔پھر ان سے کہا گیا کہ تم لوگ دیت یعنی دانت کے بدلے دانت لینے کے بجائے […]