قانون

قانون یہ ہے کہ ہر بندے کے اندر دو طرح کے حواس کام کرتے ہیں ایک طرح کے حواس اسے ظاہری دنیا سے نہ صرف قریب کرتے ہیں بلکہ ظاہری دنیا میں قید کردیتے ہیں،دوسری طرح کے حواس بندے کے اندر غیب بین اور اﷲ سے قربت کے حواس ہیں، جب بندہ اپنے باطنی حواس […]

غازی اور مجاہدین

غازی اور مجاہدین کو بھی ذکر کی تاکید کی گئی ہے: ’’ اے ایمان والو جب کافروں کے ساتھ جنگ کیا کرو تو پیر جمائے رکھو اور اﷲ کا ذکر بہت کرو تاکہ تم فلاح پاؤ‘‘ (سورۃ الانفال آیت نمبر ۴۵) صوفیاء کرام کی خانقاہوں میں ایسا ماحول Createکیا جاتا ہے جس میں وہاں رہنے […]

ذاکرین اور فرشتے

رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: ’’ ملائکہ اہل ِ ذکرکو تلاش کرتے پھرتے ہیں جہاں کہیں انہیں ذاکرین کی کوئی جماعت مل جاتی ہے تو وہ اپنے ساتھیوں کو بلاتے ہیں چنانچہ ملائکہ ذاکرین کو آسمانِ دنیا تک اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔‘‘ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ میں تم کو […]

حضرت عائشہؓ

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا جس ذکرِ خفی کو ملائکہ کاتبین نہیں سن سکتے اسے جلی ذکر پر ستر گنا زیادہ فضیلت ہے۔ذکر ِخفی سالک کو دکھاوے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ذکرِ الٰہی اور ذکرِ کثیر کے لئے قرآن حکیم میں متعدد آیتیں […]

تفکر

قرآن حکیم کی تلاوت کا مفہوم یہ ہے کہ ارشاداتِ ربانی پر تفکر کیا جائے اور اﷲ کے احکامات کے مطابق فرمانبرداری کی جائے۔قرآن حکیم میں جہاں اﷲ کے ذکر کا حکم دیا گیا ہے وہاں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کثرت سے ذکر کرو۔ ’’اے اہل ِایمان! تم اﷲتعالیٰ کو کثرت سے یاد […]

چھپا ہوا خزانہ

اﷲتعالیٰ کا ہر اسم ایک چھپا ہوا خزانہ ہے۔ جب لوگ اﷲ کا نام وردِ زبان کرتے ہیں تو ان کے اوپر رحمتوں اور برکتوں کی بارش برستی ہے۔عام طور پر اﷲ کے ننانوے نام مشہور ہیں۔اس بیش بہا خزانے سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہر نام کی تاثیر اور پڑھنے کا طریقہ الگ الگ […]

گیارہ ہزار حواس

انسان کے اندر تقاضوں اور جذبات کی تکمیل کیلئے جو حواس کام کرتے ہیں ان کی مجموعی تعداد تقریباً گیارہ ہزار ہے ان گیارہ ہزار کیفیات یا تقاضوں کے اوپر ہمیشہ ایک اسم غالب رہتا ہے۔یہی وہ اسماء ہیں جن کا علم اﷲتعالیٰ نے حضرت آدم ؑکو سکھایا ہے۔اسم ِ ذات کے علاوہ اﷲتعالیٰ کا […]

اسم اعظم

لوح ِ محفوظ کا قانون بتاتا ہے کہ ازل سے ابد تک صرف لفظ کی کار فرمائی ہے اورحال،مستقبل کا درمیانی وقفہ لفظ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔کائنات میں جو کچھ ہے وہ سب کا سب اﷲتعالیٰ کا فرمایا ہو ا لفظ ہے۔آسمانی کتابیں اور آخری کتاب قرآن اﷲتعالیٰ کے فرمائے ہوئے الفاظ کی تشریحات […]

ذکراذکار

تصوف میں تزکیہ نفس ایسا عمل ہے جس پر تصوف کی بنیاد قائم ہے۔تزکیہ نفس اور قلبی طہارت کے لئے اہلِ روحانیت نے اسباق مقرر کئے ہیں۔یہ اسباق قرآنی آیات اور اسماء الٰہیہ سے مرتب کئے گئے ہیں۔ان کے ورد سے انسان کے اندر پاکیزگی اور نور کا ذخیرہ ہوتا ہے۔کسی آیت یا اسم الٰہی […]

دینی جدّو جہد

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سلسلۂ عظیمیہ نے درس و تدریس کا نظام ترتیب دیا ہے۔جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔پہلا حصہ تین سال پر محیط ہے اور دوسرا حصہ بھی تین سال پر محیط ہے۔ طالبات و طلباء یہ چھ سالہ کورس پڑھ کر وہ Knowledgeحاصل کرلیتے ہیں جس نالج کی بنیاد […]

سائنسی انکشافات

بظاہر سائنس کا یہ عقیدہ ہے کہ جب تک کوئی بات Visionنہ بنے اور دلائل کے ساتھ اسے ثابت نہ کیا جائے تو وہ بات قابلِ قبول نہیں ہے۔ اس سے قطع نظر کہ سائنس کا یہ دعویٰ کتنا غلط اور کتنا صحیح ہے ۔ سلسلۂ عظیمیہ نے کوشش کی ہے کہ ذہنی وسعت کے […]

سلسلۂ عظیمیہ کی خدمات

سلسلۂ عظیمیہ کی کاوشوں سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ماورائی علوم اور روحانی طرز ِ فکر عام ہورہی ہے۔امامِ سلسلہ عظیمیہ نے عوام و خواص کو بتایا ہے کہ ہر شخص روحانی علوم کو باآسانی سیکھ سکتا ہے اﷲتعالیٰ سے رابطہ قائم ہوجانے کے بعد خواتین وحضرات کی زندگی پرسکون ہوجاتی ہے۔ سلسلۂ عظیمیہ کی […]

تصنیفات

تصنیفات : قلندر بابا اولیاؒ نے تین کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ علم و عرفان کا سمندر: ’’ رباعیات قلندر بابا اولیاؒ ‘‘ اسرار ورموز کا خزانہ: ’ ’ لوح وقلم ‘‘ کشف وکرامات اورماورائی علوم کی توجیہات پر مستند کتاب: ’’ تذکرہ تاج الدین باباؒ ‘‘ رباعیات میں فرماتے ہیں: ?اک لفظ تھا اک لفظ […]

کشف وکرامات:

حضور قلندر بابا اولیاؒسے بہت ساری کرامات صادر ہوئیں ہیں جو کتاب ’’تذکرہ قلندر بابااولیاؒ‘‘میں شائع ہوئی ہیں۔

اخلاق

ابتداء ہی سے آپ کی طبیعت میں سادگی اور شخصیت میں وقار تھا۔ پریشانی میں دل جوئی کرنا، دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف اور دوسرے کے درد کو اپنا درد سمجھنا اور دوسرے شخص کی توقع سے زیادہ اس کا دکھ بانٹنا آپ کی صفت تھی۔