2006ء کے بعد
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2641
زمین اب اپنی بیلٹ (Belt) تبدیل کر رہی ہے۔ دو ہزار چھ کے بعد اس میں تیزی آ جائے گی اور اکیسویں صدی میں عورت کو حکمرانی کے وسائل فراہم ہو جائیں گے۔
مردوں نے ترقی کے نام پر پوری نسل کو ایٹم بم کی بھٹیوں میں جھونک دیا ہے۔ زمین کراہ رہی ہے۔ لاشعوری کیفیات سے آشنا لوگ زمین کی چیخیں سن رہے ہیں۔ زمین آگ میں بھسم ہونا نہیں چاہتی۔ زمین اپنی کوکھ اجاڑنا نہیں چاہتی۔ وہ اپنے بچوں کو خوشحال اور شاداں دیکھنے کی آرزو مند ہے۔ جب کہ ناشکر انسان بضد ہے کہ زمین کو بانجھ کر دے اور زمین کو جلا کر خاکستر کر دے۔ دھواں گھٹا بن کر چھا جائے اور زمین پر آگ کے شعلے برسیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 74 تا 75
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔