یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
ہرذرّہ ہے ایک خاص نمو کا پابند
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5491
ہرذرّہ ہے ایک خاص نمو کا پابند
سبزہ کہ صنوبر ہوکہ ہو سر و بلند
انسان کی مٹی کے ہر ایک ذرّہ سے
جب ملتا ہے موقع تو نکلتے ہیں پرند
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم معین مقداروں سے تخلیق کی ہے۔ ہر تخلیق میں معین مقداریں کام کررہی ہیں جو ہر نوع کو دوسری نوع سے اور ہر فرد کو دوسرے فرد سے ممتاز کردیتی ہیں ۔ مٹی کے ذرّات ایک ہی لیکن ان ذرّات کی مقداروں میں رد و بدل سے طرح طرح کی تخلیق وجود میں آرہی ہے۔ مٹی کے یہ ذرّات کہیں سروسمن، کہیں کوہ و دمن اور کہیں خوش الحان پرند بن جاتے ہیں اور جب بظاہر مٹی کے یہ بے جان ذرّات زندگی کو اپناتے ہیں تو رنگ رنگ کائنات میں بکھر جاتے ہیں اور ان ہی رنگوں سے جیتی جاگتی ایک دنیا عالم وجود میں آجاتی ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 138 تا 138
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔