کنیز فاطمہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2731
کنیز فاطمہؒ ایک سیاہ فام کنیز تھیں۔ حضرت ذوالنون مصریؒ نے دیکھا کہ لڑکے انہیں پتھر مار رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ
“یہ بے دین ہے کہتی ہے میں اللہ کو دیکھتی ہوں۔”
حضرت ذوالنون مصریؒ ان کے پیچھے پیچھے ویرانے میں گئے تو کنیز فاطمہؒ نے آواز دی:
“اے ذوالنونؒ !” حضرت ذوالنون مصریؒ نے حیران ہو کر پوچھا:
“تم نے مجھے کیسے پہچان لیا؟”
بی بی کنیزؒ نے کہا:
“اللہ کے دوست اس کے سپاہی ہیں ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں۔”
حضرت ذوالنونؒ نے پوچھا:
“بچے کہتے ہیں کہ تم کہتی ہو کہ میں اللہ کو دیکھتی ہوں؟”
بی بی کنیزؒ نے کہا:
“وہ سچ کہتے ہیں۔ جب سے میں نے اللہ کو پہچان لیا ہے وہ کبھی مجھ سے پردے میں نہیں رہا۔”
حکمت و دانائی
* اللہ کے دوست اس کے سپاہی ہیں جو ایک دوسرے سے واقف ہیں۔
* جب بندہ یا بندی اللہ کو پہچان لیتی ہے تو اللہ پردے میں نہیں رہتا۔
* اللہ رگ جان سے زیادہ قریب ہے۔
* اللہ نے ہر چیز کو احاطہ کیا ہوا ہے۔
* اللہ ابتداء ہے۔ اللہ انتہا ہے۔ اللہ ظاہر ہے۔ اللہ باطن ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 163 تا 163
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔