یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
پیٹ میں رسولی کا روحانی علاج
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5288
غالباً لندنؔ یا امریکہؔ سے ایک خاتون تشریف لائیں اور بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں رسولی بتائی ہے جس کی وجہ سے وہ اولاد سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا پر راضی رہنے والی بندی ہوں لیکن مشکل یہ پیش آگئی ہے کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر دوسری شادی کرنے پر بضد ہیں ۔ یہ کہہ کر وہ خاتون کچھ ایسی بے قراری سے روئیں کہ ان کی ہچکیاں بندھ گئیں اور روتے روتے انہوں نے اپنا سر حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے سینے پر رکھ دیا۔ حضور بابا صاحب ؒ اس وقت لیٹے ہوئے تھے۔ آنسوؤں سے قمیض بھیگی تو لگا کہ دل بھی بھیگ گیا۔ حضور باباصاحب ؒ تیزی کے ساتھ اٹھ کر بیٹھ گئے۔ خاتون سے فرمایا ’’ سیدھی لیٹ جاؤ‘‘۔ کچھ پڑھا ، پڑھ کر انگشتِ شہادت پر پھونک ماری اور انگلی سے رسولی کی جگہ ایک کراس (X)بنادیا۔ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ رسولی ختم ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کو اولاد سے بھی نوازا۔ یہ واقعہ تقریباً سترہ( ۱۷ )سال پہلے کا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 73 تا 74
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔