وہم

مکمل کتاب : قدرت کی اسپیس

مصنف : حضور قلندر بابا اولیاٗ رحمتہ اللہ علیہ

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=24

وہم (شک ۔DOUBT) میں پھنسنا نہیں چاہئے اس لئے کہ وہم تذبذب کو جنم دیتا ہے۔
انما امرہ اذا اراد شیئا ان یقول لہ کن فیکون
کسی بات کا ارادہ کرتے ہی ہو جائے، یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے وہم کا گیٹ شک پیدا کرتا ہے اس لیئے وہم کا گیٹ کلوز رہنا چاہئے۔ اگر کسی شخص کے سر پر ہاتھ رکھ کر۔
ان اللّٰہ علی کل شئی قدیر
گیارہ مرتبہ پڑھا جائے اور دم کیا جائے اور تین مرتبہ اس طرح کیا جائے تو وہم کا گیٹ کلوز ہو جائے گا۔
وہم کے قریب نہیں جانا چاہئے کہ وہ (DOUBT) پیدا کرتا ہے اور شک کی پرورش ہوتی ہے اور اس طرح ڈالی پہ ڈالی پھیلتی چلی جاتی ہے۔ اس کا بڑھنا رکتا نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ شک کو ناپسند کرتے ہیں جو وہم کے ذریعہ پیدا ہوتا ہے۔
وہم کے بارے میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ شیطان انسان کے لہو میں گھومتا ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ وہم انسان کے خون میں ملا ہوا ہے۔ شیطان انسان کے خون میں وہم کی شکل میں دورہ کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ شیطان آپ کا کھلا ہوا دشمن ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 22 تا 23

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)