یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مٹی میں ہے دفن آدمی مٹی کا
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5480
مٹی میں ہے دفن آدمی مٹی کا
پتلا ہے وہ اک پیالہ بھر ی مٹی کا
میخوار پیئں گے جس پیالے میں شراب
وہ پیالہ بنے گا کل اسی مٹی کا
خدا نے آدم کو مٹی سے بنایا ہے تو ہر آدمی بھی مٹی سے بنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اسے مٹی میں ہی دفن کر دیتے ہیں۔ یہ ایک حسین مورتی جس کے حُسن پر سب لوگ جان دیتے ہیں اور والہ و شیدا بنے رہتے ہیں وہ اصل میں مٹی کے ذرّ ات سے مرکب ہے۔ محبت کی شراب پینے والے جس پیالہ میں شراب پیئں گے وہ پیالہ پھر اسی مٹی سے بنادیا جائے گا۔ یعنی قدرت کی کرشمہ سازی بھی کیا خوب ہے کہ ایک ہی مٹی سے مختلف شکلیں بناتی رہتی ہے۔ اور پھر اسی میں ملا کر مٹا دیتی ہے اور پھر بنادیتی ہے ۔ تخلیق کے اس عمل میں ان لوگوں کے لئے واضح نشانیاں ہیں جو فی الواقع اللہ تعالیٰ کو جاننا اور پہچاننا چاہتے ہیں ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 131 تا 132
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔