ملّانی جیؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2842
قیام پاکستان کے بعد ان کے اہل خانہ بچھڑ گئے اور یہ کراچی کے ایک علاقے میں ایک نیک دل خاتون کے گھر رہنے لگیں، ملانی جی بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتی تھیں۔ نہایت خوددار اور قناعت پسند تھیں۔ کبھی کسی سے کچھ لینا پسند نہیں کیا، خاموشی سے تلاوت اور نماز میں مشغول رہتیں، بہت کم گو تھیں یہاں تک کہ بچھڑے ہوئے بچوں کا بھی ذکر نہیں کرتی تھیں، بہت پوچھنے پر کہتیں:”اللہ کی یہی مرضی ہے۔”روزے بہت رکھتی تھیں۔
سب لوگ ان کا بہت احترام کرتے تھے، حج کرنے کی دلی خواہش تھی۔ حج سے آنے کے بعد فرمایا:”میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا۔”
بیماری کے دوران انہوں نے پڑوسیوں سے کہا:
“میری خواہش ہے کہ مجھے میری اولاد دفن کرے۔”بظاہر اتنی طویل مدت کے بعد ان کی اولاد کا ملنا مشکل مرحلہ تھا لیکن قدرت کے اپنے طور طریقے ہیں ایک روز اچانک ان کا بیٹا پہنچ گیا۔ دو دن کے بعد ان کا انتقال ہو گیا اور ان کی خواہش کے مطابق ان کی اولاد نے ان کی تدفین کی۔
حکمت و دانائی
* اللہ کی رضا میں راضی رہنا ہی زندگی ہے۔
* جس نے اللہ سے دوستی کر لی اسے سب کچھ مل گیا۔
* قناعت پسند آدمی ہر حال میں اللہ کا مشکور رہتا ہے۔
* انسان وہ ہے جو ایک آن بھی اللہ سے غافل نہ ہو۔
*دیکھنے والی آنکھ دیکھتی ہے کہ اللہ ہر جگہ ہے۔
* دل اللہ کا گھر ہے اس کو صاف ستھرا رکھو۔
* دل کے آئینہ میں ہے تصویر یار کی۔ جب ذرا گردن جھکائی دیکھ لی۔
* ضمیر کی راہنمائی قبول کرو ضمیر نور باطن ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 295 تا 296
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔