ماں کے قدموں میں جنت
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2594
رسول اللہﷺ نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں اور عورت کی اسیری کو جس طرح آزادی میں تبدیل فرمایا ہے وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ عورت کے ساتھ حسن سلوک کا حکم فرمایا! لڑکیوں کے قتل کو روک دیا، بیوہ عورتوں کی عزت افزائی فرمائی انہیں معاشرے میں بہترین مقام عطا کیا، عورت کو ماں کی حیثیت سے اتنا بلند درجہ دیا کہ فرمایا:
“ماں کے قدموں میں جنت ہے۔”
جو بچے ماں کی خدمت کرتے ہیں، ماں کی عزت کرتے ہیں، ماں کو اپنا سرمایہ آخرت سمجھتے ہیں، ماں کو اپنا سرپرست سمجھتے ہیں ان کے لئے ماں جنت کا نعم البدل ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی سعید اولادوں کو جنت عطا فرمائیں گے۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
“ماں کی نافرمانی پر جنت حرام کر دی گئی ہے۔”
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 59 تا 59
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔