فریب کا مجسمہ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2558
۵۹۲ء کے چین میں دستورتھا کہ نکاح کے بعد دلہن کا باپ ریشمی کوڑا پہلے دلہن کو مارتا تھا پھر وہ کوڑا اپنے داماد کو دے دیتا تھا اور کہتا تھا کہ تم اس تازیانہ ہدایت سے کام لیتے رہنا۔ چین میں یہ بھی دستور تھا کہ نکاح کی مجلس میں دلہن کا باپ کہتا تھا کہ میں نے رحم و کرم کے جذبے سے اس لڑکی کی پرورش کی ہے اور اس کی شادی کا فرض ادا کرتا ہوں لیکن میں “دولہا” سے کہتا ہوں کہ عورت ایک پیکر فساد اور مجسمہ فریب ہے۔ ضروری ہے کہ تم اس کی چالاکیوں سے باخبر رہو۔ یہ ممکن ہے کہ عورت سالہاسال صراط مستقیم پر قائم رہے لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنی فطرت سے جنگ کرے۔
(سفر نامہ ابنِ شریق۔ مطبوعۂ بیروت)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 43 تا 43
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔