فرات سے عرفات تک
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2544
ہارون الرشید کی بیگم ملکہ زبیدہ جب حج کرنے گئی تو اس نے دیکھا کہ مکہ میں پانی کی قلت ہے۔ حج سے واپس آ کر اس نے IRRIGATION انجینئروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ان کو حکم دیا کہ دریائے فرات سے عرفات تک نہر کھودی جائے۔ انجینئروں نے سروے کے بعد رپورٹ پیش کی کہ منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ راستے میں پہاڑ، ٹیلے ، صحرا اور سخت زمین ہے۔
ملکہ زبیدہ نے کہا:
“یہ منصوبہ پورا ہو گا۔ اگر کدال کی ایک ضرب پر ایک اشرفی خرچ ہو تو میں کرونگی۔”
ملکہ زبیدہ کا عزم اتنا پختہ تھا کہ “نہر زبیدہ” بن گئی اور آج بھی اس نہر سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 38 تا 38
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔