عورت اور مرد کے یکساں حقوق
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2528
قدرت نے انسانی شعور کو فطرت کے مطابق علم و فہم سے آراستہ کیا ہے۔ پہلے پیغمبر حضرت آدم ؑ سے لے کر آخری نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ تک زمین پر ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر تشریف لائے۔ تمام پیغمبروں نے اسلام اور دین حق کی تبلیغ کی۔ ہر پیغمبر نے توحید کا پرچار کیا اور لوگوں(عورتوں اور مردوں) کو شرک اور بت پرستی سے منع کیا۔ قرآن سے پہلے کی آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں حق و صداقت ہی کی باتیں دہرائی گئی ہیں۔
رسول اللہﷺ کا ارشاد پاک ہے:
“میں کوئی نئی بات نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں وہی کہتا ہوں جو میرے بھائی پیغمبروں نے کہا ہے۔”
ہر آسمانی کتاب نے عورت اور مرد کو یکساں حقوق عطا کئے ہیں۔
قرآن کریم میں ارشاد ہے۔
“بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبردار مرد، فرمانبردار عورتیں، سچے مرد، سچی عورتیں، صبر کرنے والے مرد، صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد، عاجزی کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد، خیرات کرنے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد، روزے رکھنی والی عورتیں، اپنی عصمتوں کی حفاظت کرنے والے مرد، اپنی عصمتوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے مرد اور اللہ کو بہت یاد کرنے والی عورتیں ان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے بخشش اور بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔”
(سورۃ احزاب: ۳۵)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 32 تا 33
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔