یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
سٹّہ کا نمبر
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5266
میرے ایک بہت عزیز دوست نے اصرار کرکے مجھے اس بات پر مجبور کیا کہ میں انہیں سٹّہ کا نمبر بتادوں ۔ رات کو اسباق سے فارغ ہونے کے بعد میں نے استخارے کی وہ دعا پڑھی جس سے بیداری میں حالات منکشف ہوجاتے ہیں ۔ دیکھا کہ ایک پردہ ہے جیسے سنیما کی اسکرین (SCREEN) ہوتی ہے اور اس پر نمبر لکھے ہوئے ہیں ۔ ابھی نمبروں کو اچھی طرح ذہن نشین نہیں کر پایا تھا کہ میرے اور پردے کے درمیان بابا صاحب ؒ کا ہاتھ آگیا نہایت غصیلی آواز میں کہا۔ ’’ کیا کرتا ہے؟‘‘ اس کے ساتھ ہی میری نظروں کے سامنے سے پردہ غائب ہوگیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 52 تا 52
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔