یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
زمین پر بٹھادو
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5259
حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی خدمت میں ایک ایسا مریض لایا گیا جس کے دونوں گھٹنے جڑے ہوئے تھے۔ اور وہ چلنے پھرنے سے معذور تھا۔ اعزا اور اقربا ان بزرگ مریض کو گود میں اٹھا کر اوپر لائے۔ خلاف معمول حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا۔’’ان کو زمین پر بٹھا دو۔‘‘ بابا صاحب ؒ نے ان بزرگ مریض کے سر پر ہاتھ رکھا۔ جسم نے پہلے ایک جھر جھری لی اور پھر تیز قسم کے تین جھٹکے لگے۔ بابا صاحب ؒ نے فرمایا۔’’آپ کھڑے ہوجائیں۔‘‘
مریض نے تکلّف کیا اور کہا۔’’سالہا سال گزر گئے ہیں، کھڑا نہیں ہوسکتا۔‘‘
بابا صاحب ؒ نے پھر فرمایا ۔ ’’آپ کھڑے ہوجائیں!‘‘
وہ صاحب میکانکی طور پرکھڑے ہوگئے اور اپنے پیروں سے چل کر سیڑھیاں اترے اور گھر چلے گئے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 47 تا 48
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔