دو بیویوں کا شوہر
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2620
رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے:
“جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ انہیں انصاف نہ دے سکے اور کسی ایک بیوی کی طرف مائل ہو جائے۔ قیامت کے دن اس کا حشر اس حال میں ہو گا کہ اس کا نصف دھڑ مفلوج ہو جائے گا۔”
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ عتبہ کی بیٹی ہندہ نے نبی کریمﷺ سے عرض کیا:
“یا رسول اللہﷺ! میرا شوہر ابو سفیان بخیل آدمی ہے مجھے اتنا کم خرچ دیتا ہے کہ وہ میرے لئے اور میرے بچوں کے لئے کافی نہیں ہوتا۔ اگر میں اس کے مال سے بقدر ضرورت لے لوں اور اے خبر نہ ہو تو کیا یہ عمل جائز ہے؟”
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
“شوہر کے مال میں سے بقدر ضرورت لے کر خرچ کر لیا کرو۔”
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
“عورتیں مردوں کے لئے دل پسند پھول ہیں اس پھول کو مسل کر برباد نہ کرو۔”
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 68 تا 68
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔