حضرت میمونہ واعظؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2725
حضرت میمونہؒ نے ایک دن فرمایا:
“جو کپڑے رزق حلال سے بنائے گئے ہوں وہ پرانے نہیں ہوتے۔ جو کرتا میں نے پہنا ہوا ہے۔ میری والدہ کا ہے۔
سینتالیس(۴۷) سال سے میں اس کو پہن رہی ہوں۔ جب میں یہ کرتا پہنتی ہوں تو میرا جسم لطیف ہو جاتا ہے۔”
آپ کے بیٹے حضرت عبدالصمدؒ سے روایت ہے کہ
“ہمارے گھر کی ایک دیوار بوسیدہ ہو گئی تھی۔ میں نے والدہ سے کہا کہ اس دیوار کو دوبارہ بنانا چاہئے۔ آپ نے ایک کاغذ پر کچھ لکھ کر پرچہ دیوار میں لگا دیا۔ بیس سال تک وہ دیوار قائم رہی۔ آپ کے وصال کے بعد مجھے خیال گزرا کہ دیکھوں کاغذ پر کیا لکھا تھا۔ جیسے ہی کاغذ دیوار سے اتارا دیوار گر گئی۔”
حکمت و دانائی
* ہر عمل کی حقیقت کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے۔
* مادے کا پرستار مادیت پر یقین رکھتا ہے۔ اور خدا کا پرستار غیب پر یقین رکھتا ہے۔مادہ فنا ہو جاتا ہے۔ اللہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اللہ باقی من کل فانی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 158 تا 158
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔