حضرت محمد رسول اللہﷺ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2512
خاتم الانبیاء محمد رسول اللہﷺ کے زمانے میں ایک عورت نے آپﷺ سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ اللہ نے مرد کو اتنا بڑا بنا دیا کہ نبی اور رسول ہو اور عورت کو اتنا پست کر دیا کہ وہ نبی نہیں ہوئی۔
آپﷺ نے فرمایا:
“یہ تم لوگوں کی غلط فہمی ہے۔ اگر نبیوں کا سر کسی کے آگے جھکا ہے تو وہ “ماں” ہے اور ماں عورت ہے۔”
ایک بار حضرت رابعہ بصریؒ سے سوال کیا گیا کہ اللہ نے مردوں کو نبی بنایا ہے لیکن کوئی عورت نبیہ نہیں ہوئی۔
حضرت بی بی صاحبہؒ نے جواب دیا۔
“تم ٹھیک کہتے ہو مرد کو صرف نبوت پر ہی فوقیت نہیں ہے۔ مرد نے خدائی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ مگر کسی عورت نے نمرود،شداد اور فرعون کی طرح خدائی کا دعویٰ نہیں کیا۔”
حضرت موسیٰ ؑ جب کوہ طور پر تشریف لے گئے اور انہیں وہاں تیس دن کے بجائے چالیس دن قیام کرنا پڑا تو سونے کا بچھڑا یعنی پہلا بت ایک مرد سامری نے بنایا۔ مردوں نے انبیاء کی تعلیمات کو نظر انداز کر کے بت تراشے، بت پرستی کے لئے مندر بنائے، توحیدی عقیدے کو کفر و شرک میں تبدیل کیا۔ ابلیس نے توحیدی طرز فکر کوناکام کرنے کے لئے سامری کو آلہ کار بنایا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 25 تا 26
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔