حضرت فاطمہ خضرویہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2694
حضرت بایزید بسطامیؒ کی بہت عقیدت مند تھیں۔ ہر وقت یاد الٰہی میں مصروف رہتی تھیں۔
ایک مرتبہ حضرت بایزید بسطامیؒ کے مزار پر زیارت کے لئے گئیں اور مراقبہ میں بیٹھ گئیں۔ مراقبہ سے فارغ ہوئیں تو پاس بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا:
“تم جانتے ہو حضرت بایزیدؒ کون ہیں؟ “سب نے کہا۔ آپ بہتر جانتی ہیں۔
حضرت فاطمہؒ نے کہا:
“ایک مرتبہ جب میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھی۔ تھک کر بیٹھ گئی اور نیند آ گئی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ فرشتے مجھے عرش پر لے گئے۔ وہاں ایک وسیع میدان ہے جس میں سنبل اور وطان کے پھول کھلے ہوئے ہیں۔ اور ہر پتی پر “بایزید ہمارا دوست ہے” لکھا ہوا ہے۔”
حکمت و دانائی
* اگر رحمان کی قربت چاہتے ہو تو رحمان کی عادات و صفات اختیار کرو اور رحمان کی صفت یہ ہے کہ وہ مخلوق کی خدمت کرتا ہے۔
* دوست کا دوست بھی دوست ہوتا ہے۔ انبیاء کا طرز عمل اختیار کرنے والا بندہ یا بندی انبیاء کی دوست ہے اور انبیاء کے دوست اللہ کے دوست ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 132 تا 132
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔