حضرت ریحانہ والیہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2704
بصرہ میں مقیم حضرت ریحانہؒ شیخ صالح مریؒ کی ہمعصر تھیں۔ انہوں نے اپنے گریبان پر یہ اشعار کشیدہ کاری کئے ہوئے تھے۔
“الٰہی! میری محبت، میرا خلوص اور میرا سرور بس تو ہی ہے۔
میرا دل اس سے انکار کرتا ہے کہ وہ تیرے سوا کسی کو دوست رکھے۔
اے میرے پیارے!
اے میری آرزو!
اے میری ہمت!
میرا شوق بڑھ گیا ہے۔ تجھ سے ملاقات کب ہو گی۔ میں تیرے دیدار کی مشتاق ہوں۔”
ایک رات خواب میں دیکھا کہ کسی نے انہیں ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ جہاں ہر سمت سفید رنگ کی روشنی پھیلی ہوئی ہے۔ ماحول نہایت پاکیزہ اور فضا معطر ہے۔ آپ نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ سامنے جلوہ گر ہیں اور نہایت مدبھری آواز میں فرماتے ہیں:
“آسمان پر رہنے والے سب تم سے خوش ہیں یہاں تک کہ میں بھی تم سے خوش ہوں۔”
حکمت و دانائی
* میرا دل اس سے انکار کرتا ہے کہ وہ تیرے سوا کسی کو دوست رکھے۔
* یا اللہ! میری محبت، میرا خلوص اور میرا سرور بس تو ہی ہے۔
* میں تجھ سے تیری جنت اور نعمتوں کی سوالی نہیں ہوں۔ میں تو تجھ سے ملاقات کی تمنائی ہوں۔
* میں محبت کے ساتھ تیرا قرب چاہتی ہوں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 143 تا 144
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔