حضرت بی بی پاک دامناںؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2830
حضرت بی بی پاک دامناںؒ چھ بہنیں تھیں۔ جن کے نام یہ ہیں۔ بی بی حاجی، بی بی تاج، بی بی نور، بی بی گوہر اور بی بی شہباز۔ یہ بہنیں ایک خدا پرست عابد و زاہد ولی اللہ سعید احمد نوشیر کی بیٹیاں تھیں۔ یہ سب عابدہ و زاہدہ بہنیں علم دین میں کمال رکھتی تھیں۔ عبادت کے لئے ایک حجرہ مخصوص کر رکھا تھا جس میں شب بیداری کیا کرتی تھیں، گھر میں کام کرنے والے اکثر یہ منظر دیکھتے تھے کہ حجرے میں دودھیا رنگ کی روشنی پھیلی ہوئی ہے اور روشنیوں کے سائے ادھر ادھر آتے جاتے ہیں۔
ان بی بی صاحبان کی برکت سے بہت سے لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے۔ جب یہ خبر لاہور کے حاکم تک پہنچی تو وہ پریشان ہو گیا اور اپنے لڑکے کو حکم دیا کہ ان کے پاس جا کر کہے کہ میرے ملک سے نکل جائیں۔ جب لڑکا ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ بھی ان کا مرید ہوگیا۔ بی بی حاجی صاحبہ نے اس کا نام شیخ جمال رکھا۔ شیخ جمال ان کے پاس ہی ٹھہر گیا۔
جب پنجاب میں لشکر کشی ہوئی تو شہر لاہور کو بھی تاراج کر دیا۔ ان بیبیوں نے خدا سے التجا کی کہ ہمیں نا محرموں کی دست برد سے محفوظ رکھ، ہمیں زمین میں پیوند کر دے چنانچہ ایسا ہی ہوا زمین پھٹ گئی اور یہ چھ بیبیاں زمین میں سما گئیں۔ ان بیبیوں کے مزار آج بھی لاہور میں موجود ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 285 تا 285
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔