حسبِ خواہش نتیجہ نہ ملنا

مکمل کتاب : روح کی پکار

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13353

سوال: کوشش اور جدّ و جہد کے باوجود حسب دلخواہ نتائج حاصل نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

جواب: قانون قدرت یہ ہے کہ جب کوئی بندہ جدّ و جہد اور کوشش کرتا ہے اور اس جدّ و جہد اور کوشش کا ثمر کسی نہ کسی طرح اللہ کی مخلوق کے کام آتا ہے تو وسائل میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ زمین پر اللہ نے جتنی بھی اشیاء تخلیق کی ہیں ان کے اندر بے شمار صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں۔ کوشش سے جب ان اشیاء کے اندر صلاحیتوں کو متحرّک کر دیا جاتا ہے یا ان اشیاء میں محفوظ مخفی صلاحیتوں کا کھوج لگایا جاتا ہے تو ایجادات کے بے شمار راستے کھل جاتے ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ نے لوہا تخلیق کیا۔ مِن حَیثُ القَوم یا انفرادی طور پر جب لوہے کی صفات اور لوہے کے اندر کام کرنے والی صلاحیتوں کا سراغ لگایا جاتا ہے تو لوہے سے لوگوں کے لئے بے شمار فائدے حاصل ہو جاتے ہیں۔
سائنسی ترقی میں مشکل سے کوئی ایسی چیز ملے گی جس میں کسی نہ کسی طرح لوہے کا عمل دخل نہ ہو۔
علمائے باطن اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ انفرادی زندگی اور قومی زندگی لوحِ محفوظ پر نقش ہے۔ انفرادی حدود میں کوئی بندہ جب کوشش اور جدّ و جہد کرتا ہے تو اس بندہ کے اوپر انفرادی فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔ قومی اعتبار سے ایک، دو، چار، دس بندے جب تک کوشش کرتے ہیں تو اس جدّ و جہد اور کوشش سے پوری قوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔
’’بے شک اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتے جب تک وہ خود اپنے اندر تبدیلی نہ لائے۔‘‘ (القرآن)
جو قومیں خود اپنی حالت بدلنے کے لئے کوشش کرتی ہیں ان کو ایسے وسائل فراہم کر دیئے جاتے ہیں جن سے وہ معزز اور محترم بن جاتی ہیں اور جو قومیں اپنی تبدیلی نہیں چاہتیں وہ محروم زندگی گزارتی ہیں۔
بندہ اللہ کے دیئے ہوئے اختیارات کو اگر صحیح سمتوں میں استعمال کرتا ہے تو اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اگر غلط طرزوں میں استعمال کرتا ہے تو منفی نتائج مرتّب ہوتے ہیں۔ بات صرف اتنی سی ہے کہ اللہ یہ چاہتا ہے کہ بندہ اللہ کے عطا کردہ اختیارات کو اسی طرح استعمال کرے کہ جس سے اس کی اپنی فلاح اور اللہ کی مخلوق کی فلاح کا سامان میسر ہو۔ اللہ خالق ہے، ربّ ہے اور ربوبیّت کا تقاضہ یہ ہے کہ اللہ کے انعامات اور اکرامات اور اللہ کے پیدا کئے ہوئے وسائل سے ساری مخلوق فائدہ اٹھائے۔ اس بات کو اس طرح سمجھا جائے کہ:
دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب ریکارڈ ہے۔ اس ریکارڈ میں لوگوں کا عروج و زوال بھی لکھا ہوا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ…
قومیں اگر صحیح طرزوں میں عمل زندگی بسر کریں گی تو ان کو عروج نصیب ہو گا اور….
اگر غلط طرزوں میں عملی زندگی بسر کریں گی تو غلام بنا دی جائیں گی۔ ذلیل و خوار ہو جائیں گی۔
ترقی اور تنزّل جب زیر بحث آتا ہے تو ذہن اس طرف متوجّہ ہوتا ہے کہ آخر ترقی یا تنزّل میں کون سے عوامل کارفرما ہیں۔ ہم بیان کر چکے ہیں کہ انفرادی یا اجتماعی جدّ و جہد کے نتیجہ میں ترقی نصیب ہوتی ہے اور انفرادی یا اجتماعی تساہل اور عیش پسندی کے نتیجے میں قومیں عروج کے بجائے زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔
ترقی کے دو رخ ہیں۔ ترقی یا عزت و توقیر کی ایک حالت یہ ہے کہ کسی فرد یا کسی قوم کو دنیاوی عزت اور دنیاوی دبدبہ اور دنیاوی شان و شوکت نصیب ہو۔ ترقی کا دوسرا رخ جو فی الواقع حقیقی رخ ہے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ظاہری حالت میں رہتے ہوئے مخفی دنیا میں جس فرد یا قوم کی رسائی ہوتی ہے وہی اصلی ترقی ہے۔
بے شک وہ قومیں جنہوں نے علوم میں تفکر کیا اور جدّ و جہد کے بعد نئی نئی اِختراعات کی ہیں وہ دنیاوی اعتبار سے ترقی یافتہ ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہی ترقی یافتہ قومیں سکون اور اطمینانِ قلب سے محروم ہیں۔ قلبی اطمینان اور روحانی سکون سے اس لئے محروم ہیں کہ حقیقت سے ان کا واسطہ یا تعلق نہیں ہے۔ حقیقت میں ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔ حقیقت کے اوپر کبھی خوف اور غم کے سائے نہیں منڈلاتے، حقیقی دنیا سے متعارف لوگ ہمیشہ پر سکون رہتے ہیں۔ موجودہ دَور بے شک ترقی کا دور ہے لیکن اس ترقی کے ساتھ ساتھ جس قدر صعوبتیں، پریشانیاں، بے سکونی اور ذہنی انتشار سے نَوعِ انسانی دوچار ہوئی ہے اس کی نظیر پہلے کے دَور میں نہیں ملتی۔ اس ترقی کے پیچھے انفرادی ہو یا قومی، ذاتی منفعت اور دولت پرستی ہے۔ اور جب ترقی خالصتاً نَوعِ انسانی کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہے تو قوموں کو اطمینان اور سکون نصیب ہوتا ہے۔
انفرادی یا اجتماعی ذہن کا تعلق طرزِ فکر سے ہے۔ طرزِ فکر میں اگر یہ بات ہے کہ ہماری کوشش اور اِختراعات سے اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہنچے گا تو یہ طرزِ فکر انبیاء کی طرزِ فکر ہے اور یہی طرزِ فکر اللہ کی طرزِ فکر ہے۔
اللہ کی طرزِ فکر یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق کی خدمت کرتا ہے اور اس خدمت کا کوئی صلہ نہیں چاہتا۔ بندہ جب اختیاری طور پر اس طرزِ فکر کو اختیار کر لیتا ہے کہ وہ ہرحال میں اللہ کی مخلوق کے کام آئے تو اسے ماورائی شعور منتقل ہو جاتا ہے اور ماورائی شعور میں بندہ کا ذہن ہر آن، ہر لمحہ اس طرف متوجّہ رہتا ہے کہ میں وہ کام کر رہا ہوں جو اللہ کے لئے پسندیدہ ہے۔ بار باراس عادت یا عمل کا اعادہ ہونے سے پہلے اس کے مشاہدات میں یقین شامل ہو جاتا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے جو کچھ ہو چکا ہے یا آئندہ ہونے والا ہے وہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔
’’ہر شئے اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ کی طرف لوٹ رہی ہے۔‘‘ (القرآن)
اس دنیامیں ہر انسان پابند بھی ہے اور بااختیار بھی۔ انسان وہی غذا کھاتا ہے جو اس کے لئے مقرر ہے۔ قوانین کائنات اس کے اوپر محیط ہیں۔ کوئی انسان اس بات پر اختیار نہیں رکھتا کہ سورج کو طلوع ہونے یا غروب ہونے سے منع کر دے۔ کسی انسان میں یہ جرأت بھی نہیں ہے کہ بارش برسانے کا دعویٰ کر سکے۔ وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کر سکتا۔ انسانی ایجادات بھی اللہ تعالیٰ ہی کی کسی نہ کسی تخلیق کی محتاج ہیں۔ سائنس ترقی کی کسی منزل پر بھی پہنچ جائے، سائنسدان موت کے شکنجہ سے آزاد نہیں ہے۔
اے انسان!۔۔۔۔۔۔غور کر۔
تیرا جینا، تیرا مرنا سب اللہ کے کرم کا محتاج ہے۔ تُو کیوں خالق و مالک اللہ سے رجوع نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔؟
کون نہیں جانتا جو پیدا ہوا ہے اسے کچھ وقت اس دنیا میں گزار کر رخصت ہو جانا ہے۔ جب تک اس دنیا میں ہے مسافروں کی طرح قیام کر چاہے باپیادہ چل۔ چاہے ہوائی جہازوں میں پرواز کر۔ زمین پر اللہ کا دسترخوان بچھا ہوا ہے۔ شہر کے ایک سرے پر چٹنی رکھی ہوئی ہے اور شہر کے دوسرے کنارے پر پلاؤ، قورمہ، دسترخوان پر سجا ہوا ہے۔ کم ہمت لوگ چٹنی پر گزارہ کر لیتے ہیں اور باہمت افراد اللہ کی پھیلائی ہوئی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے جدّ و جہد کرتے ہیں۔ ایک قانون اور ضابطے کے ساتھ۔۔۔۔۔۔وسائل انسان کے لئے تخلیق کئے گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’آسمانوں اور زمین میں ہر شئے انسان کے لئے مسخر کر دی گئی ہے۔‘‘
جوئندہ پائندہ
(جو کوشش کرتا ہے۔ پالیتا ہے)

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 256 تا 259

روح کی پکار کے مضامین :

0.01 - انتساب 1 - مراقبہ کیا ہے؟ 2 - زمان و مکان کیا ہے؟ 3 - لوحِ محفوظ 4 - خالقِ خدا 5 - اللہ تعالیٰ نظر کیوں نہیں آتے؟ 6 - اللہ تعالیٰ کی امانت کے حصول کے بعد ظالم اور جاہل کیسے؟ 7 - کونسی طرزِ فکر اللہ کے قریب کرتی ہے؟ 8 - روحانی طرزِ فکر کا تجزیہ 9 - روحانیت میں سب سے پہلے کیا ضروری ہے؟ 10 - طرزِ فکر کی منتقلی کس قانون سے ہوتی ہے؟ 11 - زمان (Time) کی حدود 12 - نفس کیا ہے؟ 13 - درست طرزِ فکر کونسی ہے؟ 14 - مرشد کو ظاہری آنکھ سے نہ دیکھا ہو 15 - کیا مراقبہ خواب کا تسلسل ہے؟ 16 - اللہ تعالیٰ کے درمیان حجاب 17 - اللہ تعالیٰ بہترین خالق ہیں 18 - اللہ تعالیٰ ہر چیز پر محیط ہیں 19 - اللہ تعالیٰ کے علم کا عکس 20 - کائنات کے تخلیقی خدوخال 21 - کسی چیز کو سمجھنے کے لئے بنیادی عمل نظر ہے 22 - اللہ تعالیٰ کی صفات 23 - علم استدراج اور علم نوری میں فرق 24 - روحانی تصرّف کیا ہے؟ 25 - اختیاری اور غیر اختیاری طرزِ فکر 26 - بخیلی اور سخاوت 27 - زندگی کی بنیاد 28 - حقیقت مُطلَقہ کیا ہے؟ 29 - یقین کے کیا عوامل ہیں؟ 30 - کیا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان سب مسخر کر دیا؟ 31 - شُہود کی قسمیں 32 - سائنسی ایجادات 33 - علم کی حیثیت 34 - کیا قرآنی آیات پڑھنی چاہئیں؟ 35 - تعویذ کے اندر کونسی طاقت ہے؟ 36 - فِقہی علم کیا ہے؟ 37 - سلطان کیا ہے؟ 38 - مٹھاس یا نمک 39 - خیالی اور حقیقی خواب 40 - دعا آسمان سے کیوں پھینکی جاتی ہے؟ 41 - مرشد کس طرح فیض منتقل کرتا ہے؟ 42 - کتنی نیند کرنی چاہئے؟ 43 - کیا رنگین روشنیاں غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں؟ 44 - طریقت اور شریعت 45 - روح کا عرفان 46 - عام آدمی اور مؤمن میں فرق 47 - حساب کتاب کیا ہوتا ہے؟ 48 - استغنائی طرزِ فکر 49 - خود ترغیبی کیا ہے؟ 50 - کیفیت اور خیال میں فرق 51 - حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد 52 - تدلّیٰ اور علم الاسماء 53 - ارتقائی منازل 54 - نورِ باطن 55 - ذہن بیمار یا جسم بیمار 56 - روح کہاں جاتی ہے؟ 57 - علم الغیب کیا ہے؟ 58 - اللہ کا پسندیدہ بندہ 59 - فنا و بقا کیا ہے؟ 60 - رنج و غم کیوں جمع ہوتے ہیں؟ 61 - وَحدت الوجود اور وَحدت الشُہود 62 - دماغ میں دو کھرب خانے 63 - قلم خشک ہو گیا 64 - ترقی کا فسوں 65 - کون سا رنگ کون سا پتھر؟ 66 - نماز میں حضورِقلب پیدا ہو 67 - روحانی تفسیر 68 - روح سے وُقوف حاصل کرنا 69 - نظر کا قانون 70 - زمان و مکان (Time And Space) 71 - شجرِ ممنوعہ کیا ہے؟ 72 - کائنات کا بنیادی مسالہ 73 - اِرتکازِ توجّہ 74 - جسم میں لطیفے 75 - مادری زبان میں خیالات 76 - تصوّرِ شیخ 77 - کشش کیوں ہوتی ہے؟ 78 - معجزہ، کرامت، اِستدراج کیا ہے؟ 79 - قوّت ارادی کیا ہے؟ 80 - تخلیقی اختیارات 81 - بغیر استاد کیا نقصان ہوتا ہے؟ 82 - سورج بینی کا کیا فائدہ ہے؟ 83 - رَحمۃَ لِّلعالمین 84 - وہاں کی زبان کو سمجھنا 85 - مراقبہ کا حکم 86 - انسانی کوشش کا عمل دخل 87 - اسفل زندگی سے نکلنا 88 - اسمِ اعظم کیا ہے؟ 89 - ہر شئے دو رخوں پر ہے 90 - مؤکل کیا ہوتے ہیں؟ 91 - مذہب کی حقیقت کیا ہے؟ 92 - حواس کہاں سے آتے ہیں؟ 93 - شرحِ صدر کیا ہے؟ 94 - تفکر کی صلاحیت 95 - عشاء کا وقت افضل کیوں ہے؟ 96 - سعید روح اور شَقی روح کیا ہے؟ 97 - حافظے کی سطح 98 - حسبِ خواہش نتیجہ نہ ملنا 99 - نیگیٹیو بینی کیا ہے؟ 100 - اس کتاب میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے 101 - یاحي یاقیوم کا کیا مطلب ہے؟
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)