یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
جس وقت کہ تن جاں سے جدا ٹھیر یگا
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5483
جس وقت کہ تن جاں سے جدا ٹھیر یگا
دوگز ہی زمین میں تو جا ٹھیر یگا
دوچارہی روز میں تو ہوگا غائب
آکر کوئی ا و ر اس جگہ ٹھیر یگا
جب قدرت کے حکم سے اس بدن سے روح کو الگ کردیا جائے گا تو اس بدن کا ٹھکا نا صرف دوگز زمین کا ٹکڑا ہوگا (وہ بھی اس کے لئے جسے میسر آجائے) اور دوچار دن گزر جانے کے بعد تو دنیا سے بالکل ہی غائب ہوکر رہ جائے گا اور پھر تیری جگہ کسی اور کو دفن کردیا جائے گا۔ دیکھ لے اے بندے ! تیری زندگی، تیرا وجود، تیری حقیقت کتنی فانی ہے۔ اس دنیا میں سب کے لئے چل چلاؤ اور ختم نہ ہونے والا ایک سلسلہ قائم ہے۔ فانی دنیا کی یہ فانی زندگی ، عبرت کا مرقع ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 133 تا 134
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔