تین کروڑ پچاس لاکھ سال
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2556
عہد وسطیٰ کے بعض مصنفین نے لکھا ہے کہ وہ پاکباز عورت جو خود سوزی کر کے اپنے اور اپنے شوہر کے گناہوں کا کفارہ ادا کر دیتی ہے تواور اس کا شوہر تین کروڑ پچاس لاکھ سال تک “جنت” میں پر مسرت زندگی بسر کریں گے۔
چونکہ بیوہ عورت کی زندگی بھیڑ بکریوں اور کتے بلیوں سے بھی بدتر بنا دی جاتی تھی اس لئے وہ بھوک، طعن و تشنیع، خانگی غلامی سے بچنے کے لئے موت کو زندگی پر ترجیح دیتی تھی۔
چین میں بھی عورت عزت و احترام سے محروم تھی۔ چین کے حکماء و علماء کا خیال تھا کہ “عورت” مرد کے مقابلے میں نہایت حقیر و ذلیل شئے ہے۔ شقاوت و عداوت، خود غرضی اور خود ستائی سے معمور ہے۔ عورت ایسے پھل کی طرح ہے جو دیکھنے میں خوبصورت اور ذائقے میں کڑوا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 42 تا 43
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔