توازن
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2608
انسانی برادری کے لئے عموماً اور بالخصوص عورت کے حق میں رسول اللہﷺ نے مرد اور عورت کے حقوق میں ایسا توازن پیدا کر دیا ہے کہ کسی ایک کا حق کسی دوسرے پر غالب نہیں آتا۔ رسول اللہﷺ نے عورت کی عزت کو بحال کیا۔ اس کے وقار کو اجاگر کیا۔ آپﷺ نے مردوں کو ان امور سے منع فرمایا جو عورتوں کے حق میں ظلم و زیادتی کے مترادف تھے۔ آپﷺ علی الاعلان مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو ان مراعات سے نوازتے تھے جن کی وہ مستحق ہیں۔ آپﷺ عملی طور پر عورتوں کی عزت فرماتے تھے۔ سب سے پہلے آپﷺ نے ماں کے رشتے سے عورت کو متعارف کرایا۔ آپﷺ نے فرمایا:
* “تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔”
* “ماں کی نافرمانی پر جنت حرام کر دی گئی ہے۔”
* “وہ شخص بڑا بدقسمت ہے جس کی ماں زندہ ہو اور وہ اس کی خدمت نہ کر کے جنت سے محروم ہو جائے۔”
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 63 تا 64
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔