یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تصنیفات
مکمل کتاب : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=5247
قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی روحانی اولاد کو بابا صاحب ؒ کے فیض کو عام کرنے کے لئے تین کتابیں بطور ورثہ منتقل ہوئی ہیں۔
علم و عرفان کا سمندر رباعیات قلندر بابا اولیاءؒ
اسرارورموز کا خزانہ لوح و قلم،
کشف و کرامات اور ماورائی علوم کی توجیہات پر مستند کتاب تذکرہ تاج الدین باباؒ ۔
اس کے علاوہ قلندر بابااولیا ء ؒ نے اپنی روحانی اولاد کے لئے عالم لاہوت، ملکوت ، جبروت اور ارض و سماوات کی تخلیق اور تسخیر کائنات کے فارمولوں پر بہت سارے نقشے بناکر د یئے ہیں۔
حضوربابا صاحب ؒ کی زیر سرپرستی روحانی ڈائجسٹ کا پہلاجریدہ یکم دسمبر ۱۹۷۸ء کو منظر عام پر جلوہ گر ہوا۔ روحانی ڈائجسٹ کے بیشتر ٹائیٹل جُزوی تبدیلی کے ساتھ انہیں نقشوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
حضورقلندر بابا اولیاء ؒ کی زندگی میں ہی ایک ٹرسٹ ، عظیمیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے نام سے تشکیل پاگیا تھا۔ عظیمیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن نے نارتھ کراچی میں مزار شریف اور خانقاہ کے لئے زمین حاصل کی۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اس وقت قلندر بابا اولیاء ؒ محوِ استراحت ہیں اور مزار شریف مرجعِ خلائق ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 35 تا 36
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔