بی بی میمونہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2709
حضرت ابراہیم بن احمد خواصؒ کی بہن بی بی میمونہؒ تقویٰ، توکل، زہد اور عبادت میں کمال درجے پر فائز تھیں۔
ایک مرتبہ کسی نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور پوچھا:
“ابراہیم خواص ہیں؟”
بی بی میمونہؒ نے کہا:
“وہ باہر گئے ہوئے ہیں۔”
ایک شخص نے پوچھا:
“کب واپس آئیں گے؟”
بی بی میمونہؒ نے جواب دیا:
“جس کی جان دوسرے کے قبضے میں ہے اس کی واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔”
حکمت و دانائی
* ہر آدمی کی جان اللہ کے قبضے میں ہے۔
* جو جس سے محبت کرتا ہے اس کا تذکرہ کرتا رہتا ہے۔
* جب بندہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو اسے اطمینان قلب نصیب ہو جاتا ہے۔
* اللہ کا ذکر کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بندے کو اللہ سے محبت ہے۔
* اللہ ہر جگہ ہے۔ اسے اپنے دل میں تلاش کرو۔
* ابتداء ، انتہا، ظاہر و باطن سب اللہ ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 147 تا 147
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔