بی بی ستارہؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2838
ریاضتوں اور مجاہدوں میں کمال حاصل تھا۔ نماز تہجد سے فجر کی نماز تک مراقبہ کرتی تھیں۔ مراقبہ میں دیکھا۔ مادی جسم لہروں میں تبدیل ہو کر کائنات میں پھیل گیا ہے۔ تخلیق میں روشنیوں کا عمل دخل ہے کوئی تخلیق روشنی کے تانے بانے کے بغیر نہیں ہے۔
ایک مرتبہ ان کا بیٹا پانی میں ڈوب گیا شور مچ گیا کہ لڑکا مر گیا ہے۔ لوگ ان کو صبر کی تلقین کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا نہیں ڈوبا۔ دریا کی طرف جا کے بیٹے کو آواز دی:”اے بیٹے!”بیٹے نے جواب دیا:”جی اماں۔”اور پانی سے زندہ نکل آیا۔ بیٹے کو پیار کیا اور لوگوں سے کہا:”جو مصیبت آنے والی ہوتی ہے اللہ اس کی خبر پہلے سے مجھے دے دیتا ہے، بیٹے کے ڈوبنے کی خبر نہیں دی گئی تھی اس لئے میں نے اس کے مرنے کا یقین نہیں کیا۔”
حکمت و دانائی
* ارادے میں یقین کی روشنیاں شامل ہونے سے ارادے پر عمل درآمد ہو جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 292 تا 292
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔