بی بی دمنؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2778
بی بی دمنؒ پابند صوم و صلوٰۃ، نیک سیرت و بلند کردار خاتون تھیں۔ بارگاہ ایزدی میں ان کی دعائیں قبول ہوتی تھیں۔
ایک مرتبہ کنویں میں بچہ گر گیا۔ گھر میں کوئی نکالنے والا نہیں تھا۔ اس کی ماں آپؒ کے پاس آئی اور روتے ہوئے کہا۔
“میرے بچے کو بچا لیجئے۔”
آپؒ نے کہا:
“اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھو وہی پالن ہار ہے۔”
کافی دیر بعد بچے کو کنویں سے باہر نکالا گیا، پیٹ سے پانی نکالا گیا تو اس کی طبیعت سنبھل گئی۔ بچے کو جب ہوش آیا تو اس سے پوچھا کہ تم کنویں میں کیسے گرے تھے؟
بچے نے کہا۔ یہ تو مجھے یاد نہیں لیکن کنویں میں ایک اماں جی مجھے گود میں لئے بیٹھی رہیں۔
ماں جب بچے کو لے کر بی بی دمنؒ کے پاس پہنچی تو بچہ زور زور سے کہنے لگا۔
“یہی وہ اماں جی ہیں۔”
حکمت و دانائی
* اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کو اپنا مقصد بنا لیں اور جس طرح بھی ممکن ہو آدم و حوا کے رشتے سے اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کریں۔
* روحانی ترقی اور اللہ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ مخلوق کی خدمت ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 215 تا 215
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔