بی بی اُم ہارونؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2723
بی بی ام ہارون کو رات کی تاریکی میں اپنے خالق و مالک کی عبادت کرنے میں خاص لطف حاصل ہوتا تھا۔ جب سپیدہ سحری نمودار ہوتا تو فرماتیں:
“ہائے دوری ہو گئی۔”
مطلب یہ کہ رات کی تاریکی میں اپنے خالق کی عبادت کرنے میں جو لطف حاصل ہوتا ہے وہ دن کے وقت نہیں ہوتا۔
آپ کے بال بہت خوبصورت اور لانبے تھے اس قدر چمک دار اور ملائم تھے کہ خواتین رشک کرتی تھیں۔ کسی نے پوچھا! آپ کے بالوں کے حسن میں کیا راز مخفی ہے۔ فرمایا:
“اللہ مجھے پسند کرتا ہے میری ہر چیز خوبصورت بن گئی ہے۔”
مرد حضرات اور خواتین بڑی تعداد میں آپ سے فیض حاصل کرتے۔ جب خواتین اپنی روحانی کیفیات انہیں بتاتی تھیں تو نہایت توجہ سے سنتی تھیں اور ان کی رہنمائی فرماتی تھیں۔ بہت بڑی تعداد میں مرد اور خواتین ان کے شاگرد تھے۔
حکمت و دانائی
* رات کو عبادت میں جو لطف آتا ہے وہ دن میں نہیں آتا۔
* اللہ جس کو پسند کرتا ہے وہ خوبصورتی کا پیکر بن جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 157 تا 158
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔