بنت شاہ بن شجاع کرمانیؒ
مکمل کتاب : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2733
بنت کرمانیؒ ایک نیک دل بادشاہ کی صاحبزادی تھیں۔ نیک دل باپ نے ایک فرشتہ صفت غریب نوجوان سے آپ کی شادی کر دی۔ شادی کے بعد شوہر کے گھر میں روٹی دیکھی تو پوچھا:
“یہ کیا ہے؟”
شوہر نے جواب دیا:
“یہ روٹی روزہ افطار کے لئے ہے۔”
بنت شاہ نے روٹی کا وہ ٹکڑا پرندوں کو ڈال دیا اور شوہر سے کہا:
“تم کیسے زاہد ہو کہ تم نے افطار کے لئے روٹی رکھی ہوئی ہے۔”
شوہر نے ندامت کے ساتھ اپنی کمزوری کا اعتراف کیا۔
بنت شاہ نے خواتین کی تربیت کے لئے گھر کو مدرسہ بنایا ہوا تھا۔ خواتین کی بڑی تعداد دورس میں حاضر ہوتی تھی۔
ایک مرتبہ خانگی مسائل پر درس دیتے ہوئے فرمایا:
سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ السلام نے فرمایا ہے:
“جو عورت پانچ وقت نماز ادا کرے۔ رمضان کے روزے رکھے۔ اپنی آبرو کی حفاظت کرے اور شوہر کو راضی رکھے۔ اسے اختیار ہے کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں چلی جائے۔”
شوہر کی حیثیت سے زیادہ خرچ نہ مانگو۔ بے جا فرمائشیں نہ کرو۔ کسی بات پر ضد نہ کرو۔ شوہر اور بچوں سے بات کرنے میں میانہ روی اختیار کرو۔ اس عمل سے گھر کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ اور بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔
حکمت و دانائی
* جس کا خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ دین اور دنیا میں پریشان رہتا ہے۔
* اچھی اور نیک بیوی خاوند کو جنت سے قریب کر دیتی ہے۔
* غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لینا نہایت اعلیٰ کردار ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 164 تا 165
ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔